چارمینار کے پاس عوامی حفاظت کے انتظامات ندارد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-25

چارمینار کے پاس عوامی حفاظت کے انتظامات ندارد


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-june-25

اعتماد نیوز
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو ریاست تلنگانہ کی اسٹیٹ پارٹی کی حیثیت سے تسلیم کرلیا ہے ۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے2014کے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے علاوہ مجالس، مقامی ، بلدیات کارپوریشنوں کے انتخابی نتائج اور پارٹی کے مظاہرہ کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو اب تک ایک رجسٹرڈ لیکن غیر مسلمہ پارٹی کے زمرہ میں رکھا تھا ۔ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط 1968آرڈر کے پیرا نمبر6کی تکمیل پر مجلس اتحاد المسلمین کو تلنگانہ ریاست میں ریاستی سطح کی مسلمہ پارٹی کا موقف عطا کیا ہے۔

اعتماد نیوز
محمد نصیر غیاث
پرانا شہر میں تاریخی چار مینار کے آس پاس بیک وقت ہزاروں افراد ہوتے ہیں لیکن سٹی پولیس کی پوری توانائی چار مینار سے متصل غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ مندر کی حفاظت میں صرف ہورہی ہے عوامی حفاظت کے انتظامات مکمل ندارد ہیں۔ اس پر ہجوم علاقہ میں ڈی آرڈی او کے سائنسدانوں پر حملہ ہوئےء دو دن ہوئے ہیں ۔ لیکن چار مینار پولیس کو اس حملہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد نہیں ہوسکے ۔ کیونکہ جس علاقہ میں حملہ ہوا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں کیا ہے۔چار مینار پوری دنیا میں مشہور ہے، روزانہ اوسطاً5ہزار سیاح اس عمارت کو دیکھنے آتے ہیں ۔ آس پاس کے علاقہ میں مکہ مسجد ، نظامیہ طبی دواخانہ ، لاڑ بازار ، گلزار حوض اور چومحلہ پیالیس کی تاریخی عمارتیں ہیں ۔ سیاحتی اعتبار کے علاوہ یہ علاقہ پرانا شہر کا خصوصی معاشی زون بھی ہے جہاں ہزاروں افراد کاروبار کرتے ہیں۔ لیکن پولیس ان تمام چیزوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اپنی پوری توجہ مندر کی حفاظت پر لگائے ہوئے ہے ۔24گھنٹے وہاں سخت پہرہ ہے اور بڑے بریکیڈ بھی نصب ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مکہ مسجد کے حفاظتی انتظامات کے لئے6،6ہوم گارڈس کی خصوصی ٹیمیں متعین کی گئی ہیں جن کی تنخواہیں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ادا کی جاتی ہیں، وہیں مندر کی سیکوریٹی میں30ملازمین پولیس کی خدمات لی جارہی ہیں۔ بیک وقت15سے زائد ملازمین وہاں تعینات کئے جاتے ہیں ۔ اسپیشل برانچ کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ چار مینار کے اطراف کے علاقہ کو’’ ہائی سیکوریٹی زون‘‘قرار دیا جانا چاہئے لیکن پولیس ہمیشہ اسے فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقہ کے اعتبار سے ہی دیکھتی ہے اس لئے علاقہ میں لا اینڈرآرڈر متاثر ہورہا ہے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سٹی پولیس کے پاس چار مینار اور اس کے اطراف کتنے کم عمر بچے جو وائیٹنر کا استعمال نشہ کے طور پر کررہے ہیں ،ان کی تعداد سے بھی پولیس لاعلم ہے ۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون ایس ترپاٹھی نے اعتماد نیوز کو بتایا کہ یہ ایک سماجی مسئلہ ہے ، صرف پولیس اس برائی کا خاتمہ نہیں کرسکتی ، اس لئے اس برائی کے خاتمہ کے لئے متحدہ جدو جہد ضروری ہے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں