مغربی بنگال میں پہلے انگلش میڈیم ہائی مدرسہ کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-25

مغربی بنگال میں پہلے انگلش میڈیم ہائی مدرسہ کا آغاز

First-English-Medium-High-Madrasah-in-WB
کولکاتا
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے مدرسہ کی ماڈرائزیشن کی طرف پہل کرنے کا اعلان کیا ہے مگر مغربی بنگال میں مدرسوں کے ماڈرائنزیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ندیا ضلع کے پنی نالا گاؤں میں مغربی بنگال کا پہلا انگلش میڈیم ہائی مدرسہ میں پیر کو تعلیم کا آغاز ہوگیا ۔ تعلیمی سال2014-15کے لئے جی اور پہلے درجہ کے اوپر کے درجوں میں تعلیم کے لئے فی الوقت پانچ اساتذہ کو عارضٰ طور پر بحال کیا گیا ہے ۔ کلاسیس صبح8بجے دوپہر12بجے تک چلے گی ۔ اس مدرسہ کا نام انگلش میڈیام ہائی مدرسہ رکھا گیا ہے ۔ اس مدرسہ کو ریاستی حکومت نے وقف کی1.87ایکڑ زمین پر قائم کیا ہے۔ مدرسہ کی عمارت اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر 8کروڑ روپیہ خرچ کیے گئے ہیں۔ یہ رقم وزارت اقلیتی بہبود اور مدرسہ ایجوکیشن کے ذریعہ مختص کیا گیا ہے ۔ یہاں کلاس 10کی تعلیم دی جائے گی ۔ ندیا ضلع کے ضلع مجسٹریٹ پی بی سلیم نے بتایا کہ لڑکی اور لڑکوں کے لئے علاحدہ علاحدہ ہاسٹل تعمیر کیاجائے گا ۔ اس کے لئے96.41لاکھ روپیہ سیکشن بھی ہوچکے ہیں ۔ اس وقت طلباء ایک مکان میں رہ رہے ہیں امید ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے ہاسٹل کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔ ڈی ایم سلیم نے امید ظاہر کی یہ انگلش کی یہ انگلش میڈیم مدرسہ مغربی بنگال میں مدرسہ کے نظام میں تبدیلی کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدرسہ کی ماڈرائنزیشن کے لئے کافی سنجیدہ ہے ۔، اس کے لئے پہل بھی کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انگلش میڈیم مدرسہ کے کلاس روم ماڈرن انداز میں بنایا گیا ہے ۔ ندیا ضلع کے مائناریٹی محکمہ کے آفیسر محمد اختر نے بتایا کہ مدرسہ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علاحدہ علاحدہ بیت الخلاء کی تعمیر کی گئی ہے اور جلد ہی کھیلنے کے لئے پلے گراؤنڈ بھی تیار ہوجائے گا ۔ اب تک200بچوں نے داخلہ لے لیا جس میں80فیصد مسلم بچے ہیں اور20فیصد غیر مسلم بچے ہیں ۔ اس مدرسہ میں ماڈرن تعلیم کے ساتھ ساتھ عربی کی بھی تعلیم دی جائے گی ۔ اس مدسہ کی سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ سال دسمبر2013میں رکھا تھا ، انگلش میڈیم مدرسہ کی تجویز سب سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ کے دور حکومت2010میں پیش کیا گیاتھا ۔ سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ نے مغربی بنگال کے ندیا ضلع سمیت12کثیر مسلم آبادی والے اضلاع میں14انگلش میڈیم ہائی مدرسہ کے لئے6کروڑ سیکشن کیا تھ ا۔ بدھا دیب بھٹا چاریہ نے اگست2010میں ندیا ضلع پنیلا گاؤں میں انگلش میڈیم مدرسہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا ۔ مغربی بنگال میں اس وقت615منظورہ شدہ مدرسہ ہے جس میں سے102مدارس سینئر مدرسہ سسٹم کے تحٹ چلتے ہیں اور بقیہ مدارس ہائی مدرسہ سسٹم کے تحٹ چلتے ہیں ۔ مغربی بنگال میں منظور شدہ مدارس میں مسلم بچے اور بچیوں کے علاوہ اچھی خاصی تعداد میں غیر مسلم بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ اسی سال بانکوڑہ کی ایک غیر مسلم بچی نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی تھی ۔ غیر مسلم بچوں اور ان کے والدین کو عربی پڑھنے اور پڑھانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے وہ اپنے بچوں کو بخوشی عربی کی تعلیم دلاتے ہیں۔

First English Medium High Madrasah in W. Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں