گجرات میں کروڑہا فراڈ - 26 انشورنس کمپنیوں کو کورٹ کا نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

گجرات میں کروڑہا فراڈ - 26 انشورنس کمپنیوں کو کورٹ کا نوٹس

احمدآباد
یو این آئی
گجرات ہائی کورٹ نے آج26انشورنس کمپنیوں بشمول عوامی شعبہ کی ایل آئی سی کو مفاد عامہ کے تحت داخل کی گئی ایک درخواست پر نوٹسیں جاری کی ہیں جس میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ ان کمپنیوں نے پالیسی ہولڈروں کو غیر حقیقی معلومات فراہم کرتے ہوئے گمراہ کرکے25لاکھ کروڑ روپے کا دھوکہ دیا ہے ۔ چیف جسٹس بھاسکر بھٹاچاریہ اور جسٹس جے بی پاروی والا ر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کیلاش مہیشوی کی جانب سے داخل کردہ درخواست کے بعد یہ نوٹسیں جاری کیں۔ عدالت اب اس معاملہ کی سماعت3جولائی کو کرے گی ۔ مفاد عامہ کی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ملک بھر میں ان کمپنیوں نے گمراہ کن اور جھوٹی اطلاعات فراہم کرتے ہوئے25لاکھ کروڑ روپے کا دھوکہ دیا ہے ۔ پالیسی ہولڈروں اور ان کے نامزد ارکان کو وہ فائدے نہیں دئیے گئے جن کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ اس طرح کمپنیوں نے فراڈ کیااور کمپنیوں کی جانب سے جو شرائط بتائے گئے ہیں وہ بھی گمراہ کن ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں