بے قصور مسلم نوجوانوں کے لئے انصاف کی جنگ جاری رہے گی - جمعیۃ علماء مہاراشٹرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

بے قصور مسلم نوجوانوں کے لئے انصاف کی جنگ جاری رہے گی - جمعیۃ علماء مہاراشٹرا

دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایک جانب جہاں سیکڑوں مسلم نوجوانوں کو تحقیقاتی دستوں نے ملک کی مختلف جیلوں میں اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتنے پر مجبور کیا وہیں پوری ملت اس تشویش میں مبتلا تھی کہ آخیر اس اہم مسئلہ کا حل کیسے نکالا جائے اور کس طرح سے ان گرفتاریوں کے سلسلہ پر روک لگائی جاسکے ایسے پرآشوب وقت میں جب کہ مسلمانوں میں عام بے چینی کے ساتھ ساتھ خوف و دہشت کا ماحول تھا ملک کی نامور ملی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے ان مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کے لئے2007میں ملک کے نامور و سینئر وکلاء کی خدمات حاصل کر کے انہیں مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا جس کے سبب الحمدللہ درجنوں مسلم نوجوانوں کی نہ صرف جیل سے رہائی عمل میں آئی بلکہ وہ اپنے ماتھوں پر لگے دہشت گردی کے کلنک کو مٹانے میں بھی کامیاب ہوئے ۔ جمعیۃ علماء صرف نوجوانوں کی قانونی امداد ہی فراہم نہیں کی بلکہ جیل میں ان کے اخراجات کی رقم بھی مہیا کرارہی ہے ۔ گزشتہ دنوں جمعیۃ علماء کا اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب اکشر دھام مندر حملہ معاملے میں گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے سزائے موت پائے مجرمین کی پھانسی کی سزاؤں کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں باعزت بری کئے جانے کا حکم جاری کیا ۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں گجرات کی خصوصی پوٹا عدالت نے کل چھ ملزمین میں سے تین ملزمین کو پھانسی کی سزا دی تھی جس کی گجرات ہائی کورٹ نے توثیق بھی کردی تھی جب کہ بقیہ تین ملزمین کو عمر قید سے لے کر پانچ برسوں کی قیدو مشقت کی سزائیں دی گئی تھی۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کو اس سے پہلے اس وقت کامیابی حاصل ہوئی تھی جب2008میں کلکتہ میں واقع امریکن قونصلیٹ پر حملہ کرنے کے الزا م میں گرفتار7ملزمین کی پھانسی ی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جس کے نتیجے میں2010ء میں2ملزمین کو باعزت رہائی اور3ملزمین کی سزاؤں میں تخفیف کا ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا اور بقیہ2ملزمین آفتاب انصاری اور ناصر جمیل الدین کی سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ اسی طرح26/11ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے سلسلے میں گرفتار ہندوستانی ملزم فہیم انصاری و صباح الدین انصاری کے مقدمات کی پیروی کے نتیجے میں سیشن کورٹ نے ان کی رہائی کا فیصلہ صادر کیا۔ان مقدمات کی کامیا بی کے بعد ملک بھر میں گرفتار بے گناہ مسلمان نوجوان اور ان کے لواحقین جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کے لئے رخ کیا ۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی کامیاب کوششوں اور پیروی کے نتیجے میں مالیگاؤں بم بلاسٹ کے ملزمین کو ضمانت پر رہائی حاصل ہوئی ۔ نیز ان کی مقدمہ سے باعزت رہائی کے لئے بھی کوشش کی جارہی ہے ۔ این آئی اے کی تفتیش کے بعد گزشتہ5سالوں سے آرتھر روڈ جیل کی آہنی سلاخوں کے پیچھے مقید نوجوانوں کو جمعیۃ کے وکلاء کے توسط سے ہی ضمانت حاصل ہوئی اور این آئی اے کی تفتیش کا یہ نتیجہ حاصل ہوا کہ نہ صرف مکوکا جیسے سخت قانون کے تحت گرفتار ان نوجوانوں کو ضمانت حاصل ہوئی بلکہ تفتیشی ایجنسیوں نے ملزمین کو کلین چٹ دیتے ہوئے اس معمالے کے اہم ملازمین بھگوا دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار احمد اعظمی کے مطابق جمعیۃ علماء مہاراشٹر پورے ملک میں تقریباً50سے زائد مقدمات میں 400مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی نچلی عدالتوں سے لے کر عدالت عظمیٰ تک پیروی کر رہی جس میں مالیگاؤں2006ء،7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ، پورے ملک میں جاری انڈین مجاہدین کے مقدمات ، کلکتہ امریکن سینٹر حملہ ،13/7ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ، اورنگ آباد اسلحۃ ضبطی معاملہ ، ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ، بنگلور اسلحہ ضبطی معاملہ ، سی آر پی ایف رامپور مقدمہ،98ممبئی لوکل ٹرین اسٹیشن بم دھماکہ معاملہ، کیرالا ، سیمی مقدمہ، میوات سے گرفتار ملزمین کے معاملات شامل ہیں۔

fight for justice will continue for innocent Muslim youths - Jamiat Ulema Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں