دہلی یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے 4 سالہ کورس کی برقراری کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

دہلی یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے 4 سالہ کورس کی برقراری کا تیقن

دہلی یونیورسٹی کی جانب سے چار سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام واپس لئے جانے کے بعد وزارت فروغ انسانی وسائل نے بی ٹیک طلباء کے مستقبل کے بارے میں اندیشوں کا ازالہ کرتے ہوئے آج کہا کہ آج شام تک ان کی پریشانیوں کو دور کردیا جائے گا ۔ وزارت کے عہدیداروں نے وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی جانب سے بی ٹیک کے طلباء کو تیقن دیا کہ
ان کے مفادات کو ذہن میں رکھا جائے گا اور کہا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج شام تک اس مسئلہ کی یکسوئی کردی جائے گی۔ سینکڑوں بی ٹیک طلباء نے وزارت فروغ انسانی وسائل کے دفتر کے باہر آج احتجاجی مظاہرہ منظم کیا اور ایک نمائندگی داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چار سالہ بی ٹیک کورس کو منسوخ نہیں کیاجانا چاہئے ۔، انہوں نے کہا کہ ان کے کورس کو بی ایس سی میں تبدیل نہیں کیاجانا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے کورس کی کوئی قدر باقی نہیں رہے گی ۔ ایک احتجاجی راجیش چودھری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ دہلی یونیورسٹی بی ٹیک کورس منسوخ کرے ۔ اگر بی ٹیک کو منسوخ کیاجاتا ہے تو ہمارا مستقبل تباہ ہوجائے گا ۔ ہم اپنے مطالبات کی تکمیل تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ دہلی یونورسٹی کے وائس چانسلر دنیش سنگھ کی جانب سے داخلوں کے لئے بنائی گئی پرنسپالس کی12رکنی کمیٹی بھی آج شام تک اپنی سفارشات پیش کردے گی ۔ دہلی یورنیورسٹی نے یو جی سی کے دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کل چار سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام کو منسوخ کردیا تھا اور سابقہ تین سالہ کورس کو بحال کردیا تھا۔

4yr engg courses retain at DU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں