اروند چوک دارالحکومت دہلی کے 20 خطرناک چوراہوں میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-04

اروند چوک دارالحکومت دہلی کے 20 خطرناک چوراہوں میں شامل

نئی دہلی کا اروند روڈ چوراہا دہلی کے ان20خونی چوراہوں میں سے ایک ہے جس پر دیہی ترقیاتی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر گوپی ناتھ منڈے کی دردناک موت ہوئی ۔ عالمی سڑک فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ ہر برس تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد سڑک حادثوں میں مارے جاتے ہیں ۔ جن میں1900افراد دارالحکومت دہلی کے ہوتے ہیں ۔ دہلی میں ایسے20چوراہے ہیں جن پر مسلسل حادثے ہوتے ہیں ۔ دہلی تریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت کی جانب سے وقتاً فوقتاً انتباہ جاری کیاجاتا ہے اور حادثات سے متعلق علاقوں کے بورڈ لگائے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق دہلی کے جن20چوراہوں کو خطرناک بتایا گیا ہے کہ ان میں کشمیری گیٹ بس اڈہ چوک ، پنجابی باغ چوک، مکیربا چوک ، ایمس چوک ،جی ٹی کرنال چوک پربلاس پور چوک، آنند وہار بس اڈہ ، مہیپال پور چوک ، دھولا کنواں، راجو کڑی فلائی اوور ، شاہدرہ فلائی اوور ، نگم بودھ گاٹ ، موتی باغ ، فرید آباد چوک ، پیرا گڑھی ، شاستری پارک، برار اسکوائر ، نانگولئی چوک، مکند پور چوک، براڈی چوک اور غازی پو لال بتی شامل ہے ۔ عالمی سڑک فیڈریشن کے صدر کے کے کیلانے مسٹرمنڈے کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سرکار سے سڑک حفاظت سے متعلق سخت قدم اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی معیار اپنا کر سڑک حادثوں می مرنے والوں میں50فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں