National Commission for Minorities expresses concern over “delay” in arrest of Muzaffarnagar riots accused
قومی اقلیتی کمیشن نے مظفر نگر فسادات کے ملزمین کی گرفتاری میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی ہے لیکن کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں راحت کاری اقدامات سے مطمئن ہیں ۔ کمیشن کے صدر نشین نسیم احمد نے آج یہاں فساد متاثرہ اضلاع مظفر نگر ، شاملی، میرٹھ ، سہارنپور اور باغپت کے ضلع مجسٹریٹ اور ضلع پولیس صدور کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں ریلیف اور باز آباد کاری اقدامات میں یپشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ نسیم احمد نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فسادات کے نو ماہ بعد بھی تمام ملزمین کو گرفتار نہیں کی اگیا ۔ فسادات سے متعلق بعض کیسس میں چند ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن کمیشن تمام ملزمین کی گرفتاری میں تاخیر سے مطمئن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس آئی ٹی) اور عدالت نے ایس آئی ٹی کی جانب سے فساد میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف جائیداد کی قرقی کی کارروائی شروع کردی ہے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہ ے۔ نسیم احمد نے کہا کہ بہر حال کمیشن فساد متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائیوں پر مطمئن ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو بالخصوص فساد متاثرہ علاقوں میں دونوں فرقوں کا اعتماد حاصل کرنے کا مشور ہ دیا ۔ نسیم احمد نے کمیشن کے رکن فردہ عبداللہ خان کے ساتھ ضلع مظفر نگر کے موضع پالداکابھی دورہ کیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں