حکومت تلنگانہ معذورین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی - نائب وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

حکومت تلنگانہ معذورین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی - نائب وزیر اعلیٰ

تلنگانہ کے معذورین و نابینا کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے صد فیصد مراعات دی جائیں گی ۔ ان کو نہ صرف روزگار سے مربوط کیاجائے گا بلکہ ماہانہ وظیفہ بھی مقررکرکے ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی نے ملک پیٹ میں واقع ہیلن کیلر کی135ویں یوم پیدائش تقریب سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے ہمیں آنکھ، ناک ، ہاتھ اور دیگر نعمتوں سے نوازا ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ وہ افراد جو نعمتوں سے محروم ہیں ان کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں محمد محمود علی نے کہا کہ جب وہ علیحدہ تلنگانہ کے قیام کے لئے ملک پیٹ چوراہا پر احتجاجی دھرنا اور بھوک ہرتال کیا کرتے تھے تو ملک پیٹ کے معذورین و نابینا افراد ان کے احتجاج میں نہ صرف شامل ہوتے تھے بلکہ اظہار یگانگت کرتے ہوئے تلنگانہ کی جدو جہد میں کی جانے والی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتے تھے۔، انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کا قیام صرف چند دن ہوئے عمل میں آیا ہے۔ عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے مزید کچھ وقت درکار ہوگا ،۔ انہوں نے معذور ین کی جانب سے پیش کردہ یادداشت پر غور کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت معذورین کے زمرہ میں محفوظ مخلوعہ جائیدادوں کو بھی تلنگناہ کی تمام10اضلاع میں پر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معذورین کے لئے عصری اسکولس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔ جس میں تمام تر عصری سہولتیں مہیا کی جائیں گی ۔ اس تقریب میں طلباء و طالبات میں10لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے ۔ محمود علی نے کہا کہ ہیلن کیلر نے معذورین کی فلاح و بہبود کے لئے جو عملی اقدامات کئے وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان اپنا ارادہ مضبوط کرتے ہوئے کسی بھی کام میں آگے بڑھے تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے اور وہ دنیا میں بلند مقام حاصل کرسکتا ہے ،۔ تقریب میں بی سائی لاجہ ڈاکٹر کے علاوہ گنگا رام ، عمر خان ، منوہر و دیگر شامل تھے ۔

Telangana government will ensure the welfare of the disabled - Deputy CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں