بی جے پی پرائیویٹ کمپنیوں کو کیگ کی تفتیش سے بچانے کی کوشش کررہی ہے - عام آدمی پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

بی جے پی پرائیویٹ کمپنیوں کو کیگ کی تفتیش سے بچانے کی کوشش کررہی ہے - عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی نے نے کانگریس اور بی جے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بجلی کمپنیوں کو کمپٹرولراینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا( کیگ) کی انکوائری سے بچانے کی سازش کررہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے آج دہلی کے عوام کو اس سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کیگ کی تفتیش سے گزشتہ ایک دہائی سے جاری بجلی کمپنیوں کی صارفین کے ساتھ بڑے پیمانہ پر جاری دھوکہ دہی سامنے آجائے گی لیکن کانگریس اور بی جے پی ان کمپنیوں کو تفتیش سے چھٹکارہ دلانے کی سازش کررہی ہیں ۔ پارٹی نے کہا کہ اروند کجریوال کی دہلی میں حکومت کے دوران کمپنیوں کے اکاؤنٹ کی تفتیش کیگ سے کرانے کی ہدایت دی گئی تھی جسے اب6مہینے گزر چکے ہیں۔یہ کمپنیاں اپنے کاؤنٹ کیگ کو نہ دینے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ عام آدمی پارٹی نے مزید کہا کہ یہ نہایت شرم کی بات ہے کہ کیگ کو دہلی انتظایہ سے یہ کہنے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے کہ وہ ان کمپنیوں سے تفتیش میں تعاون کرنے کے لئے کہے ۔ یہ کمپنیاں دہلی میں منتخب حکومت نہ ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہیں اور آدٹ سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں۔ کجریوال کے14فروری کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد پہلے کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد( یوپی اے)حکومت نے ان کی مدد کی اور اب بی جے پی کی قیادت والی حکومت بھی یہی راستہ اختیار کررہی ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ اس معاملے میں مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کا رول صرف مشورہ تک ہی محدود نہیں ہونا چاہئے ۔ کیگ کی تفتیش سے دہلی میں بجلی کی شرحوں میں کمی آئے گی اور عوام کو راحت دلانے کے لئے مرکز اور لیفٹیننٹ گورنر کو اسے اپنی آئینی ذمہ داری سمجھ کر اس سمت میں کارروائی کرنی چاہئے ۔

BJP trying to protect private companies from CAG - AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں