بہار ملک کی ترقی میں اہم رول نبھائے گا - وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

بہار ملک کی ترقی میں اہم رول نبھائے گا - وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی

پٹنہ
ایس این بی
بہار اگر ترقی کرے گا تو پورے ملک کی ترقی میں شراکت دے گا۔ بہار غریب ریاست ہے ، بہار کی فی کس آمدنی قومی اوسط سے ایک تہائی ہے ۔بہار میں فی کس آمدنی کم از کم سطح پر ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم ، صحت ، سماجی اور دیگر اقتصادی خدمات پر فی کس خرچ میں بھی سب سے نچلے نمبر پر ہے ۔ پسماندہ ریاستوں میں بہار اڑیسہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ بہار میں فی کس ترقیاتی اخراجات بھی قومی اوسط سے کافی کم ہے۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ کی ضرورت ہے۔ جن ریاستوں کو سابق میں خصوصی درجہ ملا ہے، ان ریاستوں نے ترقی کے میدان میں نئی اونچائی حاصل کی ہے ۔ یہ باتیں وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی نے دو روز دہلی سفر سے واپس آنے کے بعد پٹنہ ہوائی اڈے پر منعقد پریس کانفرنس میں کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران رسمی مذاکرات کے ساتھ ساتھ ہم نے بنیادی مطالبہ رکھا ۔ انہوں نے سنجیدگی سے سنا اور ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔ ہم نے وزیر اعظم سے کہا کہ شمالی اور جنوبی بہار کو بنیادی طور پر شامل کرنے والا پٹنہ کا مہاتما گاندھی پل اور مکامہ کے راجند رپل کی حالت انتہائی خستہ ہے اور کسی بھی دن حادثہ ہوسکتا ہے۔ ہم نے مہاتما گاندھی پل پر بھاری گاڑیوں کے ٹریفک پر مکمل طور پر پابندی لگادی ہے ، جس سے شمالی بہار کے اکنامی پر بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ ہم نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ گنگا ندی پر دیگھا گھاٹ ریل اور سڑک پل کے لئے457کروڑ روپے کی مد د ریلوے کو کی جائے تاکہ یہ اہم پروجیکٹ مارچ2015تک مکمل ہوجائے ۔ گنگا پر مونگیر ریل اور سڑک پل کے لئے بھی ریلوے کو345کروڑ روپے اور سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی وے وزارت کو523کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست کی تاکہ یہ اہم منصوبے دسمبر2014تک مکمل ہوجائے ۔ این ایچ کے کے2400کلو میٹر کے مرمت پر بہار حکومت نے ایک ہزار کروڑ روپے خرچ کیا ۔ اس لئے بہار حکومت کو ایک ہزار کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کی جائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں