سنہری گردوارہ میں دو گروہوں میں مسلح تصادم - 12 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

سنہری گردوارہ میں دو گروہوں میں مسلح تصادم - 12 زخمی

سنہری گردوارہ میں ہوئے آپریشن بلیو اسٹار کے30سال کی تکمیل کے موقع پر آج بنیاد پرست سکھ کارکنوں اور شرومنی گردواہ پر بندھک کمیٹی( ایس جی پی سی) کی ٹاسک فورس کے درمیان جھڑ میں کم از کم 12افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جھڑپ اس وقت ہوئی جب ٹاسک فورس کے کارکنوں نے بنیاد پرست سکھ کارکنوں کے ایک گروپ کو تلواریں اور دیگر روایتی ہتھیار لہراتے ہوئے خالصتان کی حمایت میں نعروں کے ساتھ عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ایک اطلاع کے مطابق تصادم اس وقت ہوا جب شرومنی اکالی دل امرتسر کے لیڈر مان نے اکال تخت کے چبوترہ پر تقریر کرنے کی کوشش کی جسے ایس جی پی سی کی نگران کار ٹاسک فورس نے روکنے کی کوشش کی ۔ مان کے ایک حامی نے اکال تخت جتھہ دار گیانی گربچن سنگھ سے مائیکرو فون کھینچنے کی کوشش کی اس پر ایس جی پی سی کی انتظام چلانے والی ٹاسک فورس کے ارکان برہم ہوگئے اور مان کے حامیوں کو گھیرنا شروع کردیا ۔ اس کے بعد تلواروں، کرپانوں اور برچھوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے دونوں گروپ ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے ۔ اس تصادم میں کم از کم12افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع پھیلتے ہی امرتسر میں بازار بند ہوگئے ۔ میڈیا کے بعض نمائندوں پر حملے ئے گئے اور ان کے کیمرے توڑ دئیے گئے ۔ جھڑپ کے دوران بعض صحافیوں کو پیٹا گیا، بعض مسلح احتجاجیوں کو صحافیوں سے گردواہ سے چلے جانے کے لئے کہتے سنا گیا۔ کئی بنیاد پرست سکھوں کی ٹ شرٹس پر بھنڈروالا کی تصویر اور خالصتان زندہ باد کے نعرے تحریر تھے ۔ بعض دیگر نے ایسے کپڑے پہن رکھے تھے جن پر ہم1984کو نہیں بھول پائیں گے جیسے الفاظ لکھے تھے ۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر آف پولیس امرتسر ایچ ایس برار اور دیگر عہدیدار گردوارہ میں موجود تھے ۔ برار نے بتایا کہ جھڑپ کے وقت40تا50پولیس جوان وہاں موجود تھے ، تصادم میں ایس جی پی سی نگر انکار ٹاسک فورس کے5ارکان زخمی ہوئے۔ پولیس نے پوچھ تاچھ کے لئے 7افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے بھی بیانات لئے جائیں گے ۔ پولیس کمشنر جتیندر سنگھ اولک نے بعد میں صحافیوں سے کہا کہ شہر کی صورتحال پوری طرح قابو میں ہے اور مزید کسی قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو ایس جی پی سی کی جانب سے باضابطہ شکایت کا انتظار ہے ۔

Two Groups Clash in Golden Temple, 12 Injured

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں