شام میں صدارتی انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-04

شام میں صدارتی انتخابات

صدر شام بشار الاسد نے ملک کے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسد نے المالکی علاقہ کے ایک اسکول میں قائم پولنگ بوتھ میں اپنا ووٹ ڈالا ۔ صدارتی عہدہ کی دوڑ میں بشار الاسد سابق وزیر حسن النوری اور رکن پارلیمنٹ ماہر حجار شامل ہیں۔ شامی وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ شام کے طول و عرض میں9610پولنگ اسٹیشنس میں15لین سے زائد رجسٹرڈ رائے دہندگان حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ پولنگ اسٹیشنس صبح7بجے سے شام7بجے تک کھلے رہیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے اندرون ملک نقل مقامی کرنے والوں کی آسانی کے لئے پناہ گاہو(شیلٹرس) میں بیالٹ باکسس رکھوائے ہیں تاکہ وہ بہ آسانی اپنا ووٹ ڈال سکیں ۔ اپوزیشن اور اس کے مغربی حامیوں نے انتخابی عمل کو نمائش اور ڈھونگ قرار دیتے ہوئے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اس کے باوجود ملک میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں ۔ غیر ممالک میں مقیم شامی شہریوں نے گزشتہ ہفتہ ووٹ ڈالے تھے ۔ ملایشیا ،چین، جنوبی کوریا، انڈونیشیا ، لبنان، ونیز ولا ، ایران اور عمان میں مقیم شامی شہریوں نے اپنے اپنے ممالک میں قائم شامی سفارتخانوں میں ووٹ ڈالے۔ گزشتہ نصف صدی میں انتخابات پہلی بار ہورہے ہیں ۔ قبل ازیں اسد یا ان کے والد حافظ الاسد کی تائید کے لئے صرف ریفرنڈم ہوا کرتے تھے ۔

Presidential elections in Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں