ویانا میں آج سے تہران کے نیوکلیر پروگرام پر مذاکرات کا نیا دور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-04

ویانا میں آج سے تہران کے نیوکلیر پروگرام پر مذاکرات کا نیا دور

ایران اورP5+1ممالک کے ماہرین 4جون کو دیانا میں نیو کلیر مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کریں گے ۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی ۔P5+1ممالک میں اقوام متحدہ کے5مستقل ارکان، امریکہ ، روس، چین ، فرانس اور برطانیہ و نیز جرمنی شامل ہیں۔ پریس ٹی وی کی اطلاع کے بموجب وزارت خارجہ ایران کے ترجمان حامد بعیدی نژاد نے بتایا کہ مذکورہ دوروزہ بات چیت کل شرو ع ہوگی۔ یہ اجلاس ، ویانا میں16جون کو مقرر اعلیٰ سطحی نیو کلیر میٹنگ سے قبل تہران کے نیو کلیر پروگرام پر ایک امکانی جامع معاملت کی تفصیلات پر غور کرے گا اور ان تفصیلات کو قطعیت دے گا ۔24نومبر2013کو جنیوا میں ایران اورP5+1 ممالک کے درمیان ایک عبوری معاہدہ طے پایا تھا ۔ جس کے بعد اب ایک جامع معاملت کو قطعیت دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس عبوری معاہدہ کا نام’’مشترکہ لائحہ عمل‘‘ رکھا گیا ہے جس کے تحت ایران کے نیو کلیر پروگرام کے بعض حصوں کو قلیل مدت کے لئے منجمد کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اس کے عوض ایران کے خلاف عائد کردہ معاشی تحدیدات میں کمی کی جائے گی ۔ اس طرح یہ ممالک ایک طویل مدتی معاہدہ کے لئے کام کررہے ہیں ۔ 34برس کے طویل عرصہ میں امریکہ اور ایران کے درمیان یہ پہلی رسمی میٹنگ ہوگی۔ سال حال ایران اور6عالمی طاقتوں نے نیو کلیر موضوع پر کئی بار بات چیت کی ہے ۔ تازہ ترین بات چیت گزشتہ16مئی کو ویانا میں منعقد ہوئی تھی جو کسی معاملت پر پہنچے بغیر ختم ہوگئی ۔

New round of nuclear talks commences in Vienna

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں