خواتین تحفظات بل کی منظوری کے لیے کانگریس سے تعاون کی اپیل - سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

خواتین تحفظات بل کی منظوری کے لیے کانگریس سے تعاون کی اپیل - سشما سوراج

حکمراں بی جے پی نے آج خواتین ریزرویشن بل کی منظوری میں اپوزیشن کانگریس کا تعاون مانگا ہے تاکہ 16ویں لوک سبھا خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو ۔ کانریس اس اپیل کا مثبت جواب دیا ہے ۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے امور خارجہ کی وزیر سشما سوراج نے کہا کہ حکومت نے خطاب کے ذریعہ عورتوں کے خلاف جرم کو کسی بھی حالت میں برداشت نہ کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے اور انہیں بااختیار بنانے کا عظم ظاہرکیا ہے ۔ جیسا کہ نعرہ دیا گیا ہے’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘۔ کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کو نام لے کر خطاب کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے انہیں بتایا کہ ان کی پارٹی نے خواتین پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں33فیصد ریزرویشن دینے کے بل کی حمایت کی تھی ۔ سشما سوراج نے کہا ہم نے راجیہ سبھا میں بل پیش کئے جانے پر ان کی پارٹی کی حمایت کی تھی اب وہ لوک سبھا میں ہماری حمایت کریں ۔خواتین رزیر ویشن بل پاس کرکے16ویں لوک سبھا ایک سنگ میل قائم کرسکتی ہے ۔ مسٹر کھرگے نے مسز سوراج کو مجوزہ قانون کے لئے پارٹی کی حمایت کا تیقن دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عورتوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دینے میں یقین رکھتی ہے اور اس نے ایک خاتون کو گجرات کا وزیر اعلیٰ بناکر اور 23کابینی وزیروں میں چھ خواتین کو شامل کر کے اس کا ثبوت بھی دیا ہے ۔بی جے پی ممبرنے کہا کہ صدر کا خطاب کئی طرح سے انوکھا ہے کیونکہ اس میں بڑی اکثریت سے اقتدار میں آنا پہلی حکومت کا خاکہ اور مستقبل کا ایجنڈہ پیش کیا گیا ہے ۔انہوں نے دس اسباب گنوائے جن کی وجہ سے عوام یوپی اے حکومت سے ناراض تھی اور کہا کہ صدر کے خطاب میں ان سب کا خیال رکھا گیاہے جس میں مہنگائی ، بدعنوانی ، گھپلوں کا سلسلہ ، کسانوں کی حالت زار، صنعتی جمود ، سرد بازاری ، بے روز گاری ، خواتین کے خلاف جرائم ، آئینی رواداری کی بے حالی اور سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کے خلاف تشدد ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کھرگے نے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی ٹھوس منصوبہ پیش نہیں کیا گیا ہے ۔ اسمیں صرف حکومت کا ایجنڈہ رکھا گیاہے جہاں تک اسکیموں کا تعلق ہے ممبران کو بجٹ کا انتظار کرنا ہوگا ۔ تاہم خطاب میں تمام ریاستوں میں اے آئی آئی ایم ایس جیسے اداروں آئی آئی ایم اور آئی آئی ٹی کھولنے جیسی نئی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ملک میں کالا دھن واپس لانے کے لئے ایس آئی ٹی بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

Sushma asks Cong for support over women's reservation bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں