برطانوی جامعات ہندوستانی اسناد کو تسلیم کریں - وزیر فروغ انسانی وسائل کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

برطانوی جامعات ہندوستانی اسناد کو تسلیم کریں - وزیر فروغ انسانی وسائل کا مطالبہ

ہندوستان نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں میں سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) کی اسناد کو تسلیم شدہ حیثیت دے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہندوستانی طلباء وہاں تعلیم حاصل کرسکیں ۔ انسانی وسائل کے فروغ کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کل ان سے ملاقات کرنے کے لئے آنے والے برطانیہ کے ہائی کمشنر سرجیمس ڈیوڈبیون سے یہ بات کہی ، مسٹر بیون کے ساتھ ان کے کونسلر اینڈ یوسپر بھی تھے ۔ مسٹربیون نے محترمہ ایرانی کو انسانی وسائل کے فروغ کی وزیربننے پر مبارکبادپیشکی اور برطانیہ کے یونیورسٹیوں اور سائنس کے وزیر ڈیوڈولے کا ایک مبارکبادی خط بھی دیا۔ محترمہ ایرانی نے مسٹر بیون سے کہا کہ وہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباء کی پریشانیوں اورمشکلات کو دور کرنے کے اقدام کریں جس سے برطانیہ کے ساتھ تعلیم اور تحقیق میں تعاون کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔اس سلسلہ میں انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی جیسا اہم ادارہ ہندوستان کے سی بی ایس ای کی اسنادکو تسلیم کرتا ہے لیکن برطانیہ کی زیادہ تر یونیورسٹیاں ایسا نہیں کرتیں۔ محترمہایرانی نے کہا کہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے لئے لازمی انگلش کے امتحان کوپاس کرنے پر صرف ایک برس کا وقت دیا جاتا ہے جسے کم از کم تین برس کا ہونا چاہئے تاکہ طلباء کو پھر سے یہ امتحان نہ دینا پڑے ۔ مسٹر بیون نے محترمہ ایرانی سے کہا کہ برطانیہ ہندوستان کے ساتھ تعلیم اور تحقیقی شعبہ میں تعاون کومزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اور اس سے متعلق مہارت کے فروغ ،لیڈر شپ اور اختراع کے شعبہ میں ایک نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ محترمہ ایرانی نے ہندوستان میں کھلنے والی سنٹرل ہمالیہ تکنالوجی یونیورسٹی کے لئے برطانوی نیوٹن فنڈ کی مدد کی بھی درخواست کی۔ دونوں ممالک نے آن لائن نصاب اور قوی ای لائبریری اسکیم کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔ برطانیہ کی سائنس اور یونیورسٹیوں کے وزیر ڈیوڈ ولیبھی دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔

Remove barriers that hinder student mobility: Irani to Britain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں