اوباما کے تقررات غیر قانونی - امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

اوباما کے تقررات غیر قانونی - امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ

واشنگٹن
رائٹر
امریکی سپریم کورٹ نے صدر بارک اوباما اور انکے بعد آنے والے امریکی صدور کے اختیارات میں کمی کردی ہے ۔ سپریم کورٹ کے بینچ نے کل9-0سے متفقہ طور پر اوباما کی جانب سے2012میں نیشنل لیبر یلیشن بورڈ میں کئے گئے تقررات کو غیر قانونی قرار دیا ۔ اس فیصلہ کی رو سے اب امریکی صدر سینیٹ کی منظوری کے بغیر اعلی حکومتی عہدوں پر عارضی تقررات نہیں کرسکیں گے ۔ امریکی صدر کے اس اقدام کو سینیٹ میں موجود ری پبلکنز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ری پبلکنز نے موقف اختیار کیا تھا کہ سینیٹ اجلاس کا وقفہ نہ ہونے کے باوجود اوباما نے نیشنل لیبریلیشن بورڈ میں عارضی تعیناتیاں کرکے اپنے اختیار سے تجاوز کیا کیونکہ انہیں صرف اسی صورت میں عارضی تقررات کا اختیار حاصل ہے جب سینیٹ کا اجلاس جاری نہ ہو ۔ سپریم کورٹ نے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے تعین کااختیار ایوان بالا اور ایوان زیریں کو ہے کہ کب ان کا اجلاس جاری ہے اور کب وقفہ ہے اس فیصلہ کے بعد صدر کی جانب سے اہم عہدوں پر عارضی تقررات کی راہ میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے ۔

Supreme Court strikes down Obama recess appointments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں