آسٹریلیا کی ایک فیصد آبادی ہندوستانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

آسٹریلیا کی ایک فیصد آبادی ہندوستانی

ملبورن
پی ٹی آئی
ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں مقیم ہندوستانی ، آسٹریلیا کی جملہ آبادی کا ایک فیصد حصہ ہیں ۔ اس ملک میں انگلش کے قطع نظر ، پنجابی ، گجراتی، مراٹھی اور سندھی چندا بھرتی زبانیں ثابت ہوئی ہیں ۔ آسٹریلیائی حکومت نے حال ہی میں دی پیپل آف آسٹریلیا کے نام سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ملک کی آبادی کے اعداد و شمار کی کلیدی تصویر فراہم کی ہے ۔ اس میں تارکین وطن کی آبادی کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔ تازہ اعداد و شمار کے بموجب ہندوستانی نژاد افراد ، بیرون ملک پیدا ہوئے شہریوں کے مقابلہ میں چوتھا بڑ ا گروپ ہیں اور آسٹریلیا کی جملہ آبادی کے1.4فیصد حصہ کی ترجمانی کرتے ہیں۔2011کی مردم شماری کے ڈاٹا کے بموجب آسٹریلیا میں ہندوستانی نژاد295,373۔ افراد مقیم ہیں ۔ 2006کی مردم شماری کے مقابلہ میں148,000افراد کا اضافہ ہوا ۔ وزیر امیگریشن و سرحدی تحفظ اسکاٹ مورسیس نے کہا کہ رپورٹ کے کلیدی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ2011میں آسٹریلیا آئے ایشیائی شہریوں کی تعداد بڑھی ہے ۔2006کے مقابلہ میں148,000مزید افرادہندوستان نژاد تھے ۔ چینیوں کی تعداد مزید112,000بڑھی اور فلپائن کے مزید51,000افراد تھے ۔ موریسن نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے آسٹریلیا آنے والے افراد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Indians make up over 1 percent of Australia population: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں