آئی آئی ٹی جے ای ای کے نتائج کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

آئی آئی ٹی جے ای ای کے نتائج کا اعلان

Results-of-IIT-JEE
نئی دہلی
ایجنسیاں
آئی آئی ٹی اور جے ای ای ایڈوانس کے رزلٹ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس میں کامیاب طلباء کو ملک بھر کے16انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی( آئی آئی ٹی) اور انڈین اسکول آف مائنس دھنبد میں داخلہ مل سکے گا۔ راجستھان کے چترانگ مردیا آئی آئی ٹی جے ای ای 2014میں ٹاپر ہوئے ہیں۔ مردیا کو360میں سے334مارکس ملے ہیں۔ مردیا آئی آئی ٹی دہلی ژون سے ہیں۔ وہیں آئی آئی ٹی رڈکی کی ژون کی آدیتی خواتین امیدوار میں ٹاپر ہیں۔ آدیتی آل انڈیا درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر ہیں ۔ ٹاپ100میں اس بار میں محض5لڑکیاں ہیں ۔ کل126997رجسٹرڈ طلباء میں سے27151طلباء کامیاب ہوئے ہیں ۔ان میں سے19416طلباء کو کامن میرٹ لسٹ میں جگہ ملی ہے ۔ میرٹ لسٹ میں6000اوبی سی ، 4400ایس سی اور1250ایس ٹی طلباء ہیں ۔243معذور زمرے سے ہیں ۔ امیدوار ا پنا رزلٹ
http://jeeadv.iitd.ac.in
پر دیکھ سکتے ہیں۔

رحمانی 30 کے طلباء کی نمایاں کامیابی
پٹنہ سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب آئی آئی ٹی جے ای ای 2014کا رزلٹ منظر عام پر آگیا ہے ، جس میں رحمانی30کے طلباء نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ رحمانی30پٹنہ سے8طلباء ، جب کہ ایم ایس رحمانی30حیدرآباد سے5طلباء بہترین رینک سے کامیاب ہوئے ۔ پٹنہ کے کامیاب طلباء کے نام مندرجہ ذیل ہیں:(1) محمد وسیم عالم (2) غازی سلطان(3) نعمان اعجاز(4) عطاء الحق(5)محمد حبیب اللہ۔(6) ذیشان انور (7)محمد مزمل(8)شیخ محمد ابراہیم ہود۔ جب کہ ایم ایس رحمانی30حیدرآباد سے کامیاب ہونے والے طلباء:(1) ندیم گوہر (2)نعمان دانش (3)محمد تنزیل حسن (4) محمد صہیب الدین حبیب (5)شرف الدین۔ رحمانی30کے روح رواں مولانا محمد ولی رحمانی اور اکیڈمک نگراں ابھیانند ڈی جی پی بہار ے اس موقع پر طلباء کو مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے دعاؤں سے نوازا۔

Results of IIT-JEE Announced

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں