صدر فلپائن کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

صدر فلپائن کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

فلپائنی صدر بینگنو اکوئینوIIIنے رمضان المبارک سے قبل اندرون ملک و اقطاع عالم میں آباد مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی و یگانگت کا اظہار کیا ہے ۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے اکوئینو کے حوالہ سے بتایا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کے لئے نفس پر قابو ،ذۃنی و اخلاقی تربیت اور جذباتی اقدار کو تقویت بخشنے کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے فلپائنی مسلمانوں کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یگانگت و یکجہتی ہمیں ایک امن پسند اور متحدہ قوم بنانے اور ایک دوسرے سے کچھ سیکھنے کے لائق بناتی ہے ۔ ہم ایک ایسی قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں جہاں مختلف عقائد و مسالک کے پیروکار امن و آشتی کی برقراری کی مشترکہ کوشش کرتے ہیں ۔ فلپائنی صدر نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اس مقدس ماہ کے دوران ان کے عقائد مزید مستحکم ہوں گے اور مستقل و مساوی ترقی کے مشترکہ خواب کو حقیقت کا جامہ پہنانے کی کوششوں کے عہد کا پابند بننے کی تحریک حاصل ہوگی ۔ اللہ آپ سب ہی لوگوں کو روزہ، طہارت و عبادت اور خصوصی نمازوں کے ساتھ ساتھ قرآتی تعلیمات کا پابند ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے ہم وطنوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر سے متعلق جذبات کو برقرا ر رکھے ۔، فلپائن میں تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق50لاکھ مسلمان آباد ہیں جو ملک کی مجموعی آؓادی کا5فیصد ہیں ۔ ملک کے جنوبی جزیرہ ٹاون مندانو میں مسلمانوں کی اکثریت ہے ۔

President Aquino greets Filipino Muslims as observance of Ramadan starts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں