اوباما اور کیری کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

اوباما اور کیری کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

امریکی صدر بارک اوباما نے رمضان کے مقدس مہینہ کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عبادت اور روزے کے ذریعہ خود احتسابی اور خود کو وقف کرنے کا وقت ہے ۔ اوباما نے کل ایک بیان میں کہا کہ رمضان عبادت اور روزے کے ذریعہ خود احتسابی اور خوف کو وقف کرنے کا موقع ہے ۔ رمضان ایک ایسا موقع بھی ہے جب دنیا بھر کے مسلمان کم خوش بخت لوگوں اور اقتصادی مشکلات اور عدم مساوات کی وجہ سے جدو جہد کرنے والے لوگوں کی مدد کرنے کے اپنے عزم کو دہراتے ہیں ۔ امریکہ میں سماجی اختیار دہی کی سمت میں کوششوں کے لئے مسلم تنظیموں کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں امریکہ میں ہم کئی مسلم تنظیموں ، افراد اور اداروں کے شکر گزار ہیں جو آمدنی کی عدم یکسانیت اور غربت کو کم کرنے کے لئے مواقع پیدا کرنے کے لئے وقف ہیں ۔ یہ لوگ ایسا صرف اپنی مذہبی کوششوں کے زریعہ ہی نہیں کرتے بلکہ یہ لوگ ایسا طلباء، ملازمین اور کنبوں کو اس تعلیم ، مہارت اور صحت خدما ت سے مضبوط بنا کر کرتے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں ۔اوباما نے مزید کہا کہ رمضان ہمیں ہماری مشترکہ ذمہ داری یاددلاتا ہے کہ ہمیں دسروں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کرنا ہے جیسا کہ ہم اپنے ساتھ چاہتے ہیں ۔ رمضان ہمیں امن ، انصاف اور مساوات کی خواہش والے ان بنیادی اصولوں کی بھی یاددلاتا ہے جو مختلف نظریات کے لوگوں کو ایک ساتھ باندھ کر رکھتے ہیں ۔ اوباما نے کہا کہ ایسے وقت جب دنیا بھر کے بہت سے لوگ بے وجہ جنگ اور تشدد سے متاثر ہیں تب یہ مقدس وقت ہمیں انصاف اور امن کے قیام اور ہر انسان کے احترام کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارے مشترکہ فرض کی یاددلات ہے ۔ اس موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ رمضان پر امن جائزہ اور عبادت کا وقت ہے ۔ یہ مشفقانہ اور مذہبی کاموں کو کرنے کا وقت ہے ۔ یہ ایسی آفاقی اقدار اور جذبات ہیں جو ہر انسان کے دل کی گہرائی میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان جمع ہوں گے اور روزہ اور عبادت کی ایک باوقار روایت کا جشن منائیں گے ۔ پیغمبر محمدؐ کے وقت سے ہی نسلوں نے ایسا ہر سال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں امریکہ میں مسلمان رمضان کا جشن کچھ اس طرح منائیں گے جو ہمارے ملک کی اس وسیع تنوع اور کمیونٹی کے احسا س کو ظاہر کرے گا جو ہمیں ایک ساتھ جوڑ کر رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مذہبی کمیونٹیز کی تنوع اور حب الوطنی ہم سبھی کے لئے طاقت کا وسیلہ ہے ۔ ہمارے یہاں عبادت کی آزادی ہماری مشترکہ روایات کی یاد دلاتی ہے ۔

Obama, Kerry greet Muslims on Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں