پشاور کو سعودی ایئر لائنز کی خدما ت معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

پشاور کو سعودی ایئر لائنز کی خدما ت معطل

سعودی عرب کی پرچم برادر ایر لائن نے پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور کو اپنی خدمات معطل کردی ہیں۔ رواں ہفتہ کے دوران پی ٹی آئی طیارہ کو لینڈنگ کے وقت فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ایر لائن نے یہ فیصلہ کیا ۔ اس حملہ میں ایک خاتون مسافر ہلاک اور کئی ارکان عملہ زخمی ہوگئے تھے۔ شعبہ شہری ہوابازی کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عربین ایر لائنز نے پشاور جانے والی تمام پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب تبدیل کردیا تھا ۔ حملہ کے ایک دن بعد ہی سعودی عربین ایر لائنز نے یہ قدم چہار شنبہ کواٹھایا تھا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اب سعودی ایر لائنز نے پشاور کے لئے اپنی پروازں معطل کردی ہیں ۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظ اہر کی کہ سیکوریٹی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی ایر لائنز پشاور کے لئے اپنی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ قطر ایرویز، اتحاد ایرویز اور ایمریٹس نے چہار شنبہ سے ہی پشاور سے اور پشاور کو جانے والی تمام پروازیں معطل کردیں تھیں جب کہ خلیجی ایر لائنز کے لئے پشاور انتہائی اہم منزل ہے کیونکہ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقوں کے ہزاروں افرا د خلیجی ممالک میں بر سر ملازمت ہیں۔

Saudi Airlines suspends service to Peshawar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں