ترقی پذیر ممالک کو غربت سے نمٹنے کے لئے زائد فنڈ درکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

ترقی پذیر ممالک کو غربت سے نمٹنے کے لئے زائد فنڈ درکار

نیروبی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی فی کس آمدنی میں بڑے فرق کو واضح قرار دیتے ہوئے مغرب سے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت سے نمٹنے کے لئے زائد اور خاطر خواہ فنڈ فراہم کیا جائے ۔ ہندوستانی وزیر مالیات پرکاش جاوڈیکر نے اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی کے اولین اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی مجموعی قومی آمدنی( جی این آئی کے فیصد میں اضافہ سے متعلق اپنے وعدوں کو فی الفور پورا کرنا ہوگا کیونکہ ترقی یافتہ ممالک ، ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لئے سرکاری طور پر مجاز رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی کے لئے مناسب اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جب کہ اس سلسلہ میں ترقی پذیر ممالک کو بھرپور مدددرکار ہے ۔ جس کے ذریعہ و ہ غربت میں کمی کی پالیسیوں کو نافذ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو نہ صرف اپنے وعدوں کو فی الفور پورا کرنا ہوگا بلکہ زائد فنڈ بھی فراہم کرنا ہوگا تاکہ مابعد2015ء ترقی کے ایجنڈہ تک پہنچا جاسکے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غریبوں کی مدد کے بغیر عالمی سطح پر معیشت کو بہتر بنانے کے نشانوں کو حاصل نہیں کیاجاسکتا۔ جاوڈیکر جنہوں نے نیروبی میں دیگر کلیدی شخصیتوں سے بھی ملاقات کی ، کہا کہ ہندوستان توانائی اور دیگر ترقیاتی پروگراموں سے متعلق اپنے عزائم پر قائم رہے گا ۔ جاوڈیکر نے یوروپی کمیشن برائے ماحولیات جینس پوٹسنک اور یو این ای پی کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر اشیم اسنیر سے بھی باہمی ملاقاتیں کیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے چین کے وزیر ماحولیات زہو جننر یانگ کی جانب سے منعقدہ رسمی مذاکرات کے دوران بکس کے ماحولیاتی وزراء سے بھی ملاقات کی ۔ وزیر ماحولیات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک کو ٹکنالوجی کے شعبہ میں بھی مدددرکار ہے ۔

Poverty eradication: Developed nations must give extra funds, says Indian government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں