سری لنکا میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

سری لنکا میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا اعلان

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ، کہ سری لنکا میں2009کی خانہ جنگی کے آخری چند ماہ کے دوران حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اس کی مشاورت سے ہوگی ۔ اسٹیٹ پارلیمنٹ ترجمان میری ہارف نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے حقوق انسانی نوی پلے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ ممتاز ماہرین ،ادارہ بین الاقوامی تحقیقات میں مصروف پینل کو مشورہ فراہم کرے گا۔ سری لنکا پر مارچ2014میں حقوق انسانی کونسل نے ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں متعلقہ خانہ جنگی جرائم اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیاگیا تھا ۔ میری ہارف نے حکومت سری لنکا سے تحقیقات میں اور دفتر ہائی کمشنر کے ساتھ مکمل تعاون کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ جمہوری حکمرانی حقوق انسانی انصاف، مفاہمت اور احتساب سے متعلق اندیشوں کے ازالہ کے لئے ٹھوس اقدمات کئے جاسکیں ۔ امریکہ، سری لنکا کے ساتھ ان مسائل سے متعلق پیشرفت میں تعاون کے لئے تیار ہے ۔ اقوام متحدہ نے فن لینڈ کے سابق صدر اور نوبل انعام یافتہ مرتی احتساری نیوزی لینڈ کے ہائیکورٹ جج اور سابق گورنر جنرل سلویا کارٹرائٹ اور پاکستان سپریم کورٹ بار اسو سی ایشن کی سابق صدر اسما جہانگیر جیسے ماہرین پر پینل کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ ماہرین مبینہ سنگین خلاف ورزیوں اور متعلقہ جرائم کی تحقیقات میں مصروف ٹیم کے ساتھ کام کریں گے ۔ حقوق انسانی تنظیموں اور ماہرین کا یہ دعویٰ ہے کہ2009میں علیحدگی کی جنگ کے خاتمہ کے قریب کے چند ماہ کے دوران40ہزار ٹامل شہری ہلاک ہوئے تھے ۔

Pillay announces experts for Sri Lanka probe team

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں