افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کا عنقریب دورۂ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کا عنقریب دورۂ پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
افغانستان کے مشیر قومی سلامتی رنگین دفدار سپانٹا دورہ پاکستان پر روانہ ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں ، جہاں وہ قبائلی علاقہ وزیرستان کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنے کے لئے شدید فوجی کارروائیوں کے پیش نظر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکوریٹی تعاون میں فروغ پر بات چیت کریں گے ۔ اسپانٹا کا دورۂ اسلام ایسے حالات میں ہورہا ہے کہ افغان وزیر دفاع بسم اللہ محمدی نے یہ الزام عائد کیا کہ پاکستان سادہ لباس میں اپنے فوجیوں کو سرحد پار افغان علاقہ کنار میں حملوں کے لئے روانہ کررہا ہے ۔ پاکستانی دفتر وزیر خارجہ سے جاری ایک بیان میں وضاحت کی گئی کہ اسپانٹا کے ہمراہ قومی سیکوریٹی کونسل نیشنل ڈائر کٹوریٹ آف سیکوریٹی اور وزارت خارجہ و دفاع کے اعلی عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد بھی ہوگا۔ دورہ کے دوران اسپانٹا وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وہ وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز کے ساتھ وفود سطح بات چیت بھی کریں گے جس میں پاکستانی اور افغان سیکوریٹی عہدیدار شریک ہوں گے ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ باہمی سیکوریٹی تعاون میں فروغ مرکز گفتگو ہوگا ۔ دونوں ممالک کے سیکوریٹی حکام کے درمیان معمول کے مطابق وقفہ وقفہ سے ملاقاتوں اور روابط میں استحکام کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ پاکستان باہمی مفاہمت و اعتماد پر مبنی افغانستان کے ساتھ باہمی تعاون میں فروغ و استحکام کا پابند ہے ۔ اسپانٹا کے دورہ اسلام آباد سے وزیر اعظم نواز شریف کے خطہ میں امن و ترقی و خوشحالی کے خوابوں کی تعبیر مل جائے گی ۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتہ با اثر قبائلی سردار محمود خان اچک زنی کو اپنے خصوصی قاصد کی حیثیت سے افغانستان روانہ کیا تھا اور انہیں دنوں ملاقاتوں کے درمیان اسپانٹا کے دورۂ پاکستان پر اتفاق رائے پید اہوا تھا ۔ پاکستان نے شمالی وزیرستان کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنے کی مہم چلا رکھی ہے اور پریشان عسکریت پسند پناہ حاصل کرنے افغانستان کا رخ کر رہے ہیں۔

Afghan national security advisor visits Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں