افغان انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

افغان انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شدت

کابل
اے ایف پی
افغان صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ نے آج شہر میں ہزاروں احتجاجیوں پر مشتمل ایک ریالی کی قیادت کی ۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ان کی احتجاجی مہم نے ان کے ساتھ ہی شدت اختیار کرلی ہے ۔ جس سے ملک سیاسی بحران کا شکار ہے ۔ عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو قبول کرنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔ ان کا یہ دعویٰ ہے کہ انہیں جعلی ووٹوں سے بیلٹ باکسیس بھرکر شکست سے دوچار کیا گیا جب کہ ان کے حریف اشرف غنی نے وضاحت کی کہ انہوں نے عبداللہ کو10لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے ۔ دونوں صدارتی امیدواروں کے حامیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے دوران اقوام متحدہ نے ملک میں نسلی تشدد کا اندیشہ ظاہر کیا ہے جب کہ امریکہ زیر قیادت ناٹو افواج 13سال بعد انخلاء کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے قصر صدارت کے قریب اشرف غنی مردہ بار ، اشرف غنی مردہ باد کے نعرے بلند کئے ۔ اشرف غنی اس وقت اپنے حامیوں کی فوج کی قیادت ایک ٹرک پر سوار ہوکر کررہے تھے۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج سے متعلق آج کی ریالی سب سے بڑی اور زبردست تھی ۔ اس کے ساتھ ہی سیول نافرمانیاں شروع ہوجانے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

Abdullah rouses protesters in Afghan election stand-off

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں