عمر عبداللہ کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات - مختلف مسائل پر تبادلہ خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-21

عمر عبداللہ کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات - مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ریاست سے متعلق مختلف مسائل بشمول کشمیری پنڈتوں کی وادی واپس پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ یہ مسئلہ این ڈی اے حکومت کی ترجیحی فہرست میں شامل ہے ۔ راج ناتھ سنگھ کے وزیر داخلہ بننے کے بعد سے عمر عبداللہ کی یہ ان سے پہلی ملاقات تھی ۔ دونوں کی بات چیت میں امرناتھ یاترا کا مسئلہ بھی زیر بحث رہا اور عمر نے وزیر داخلہ کو یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات سے واقف کرایا جو جاریہ ماہ کے اواخر میں شروع ہوگی ۔ مرکز کشمیری پنڈتوں کی وادی کو واپسی پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے ۔ عمر عبداللہ حکومت نے ان کے مکانات کی تعمیر کے ل ئے مختص رقم کو موجودہ ساڑھے ساتھ لاکھ روپے سے بڑھا کر بیس لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ یہ تجویز سابق این ڈی اے حکومت کو بھیجی گئی تھی لیکن اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا تھا ۔ یوپی اے حکومت نے ہر کشمیری پنڈت خاندان کے لئے ان کے مکانات کی تعمیر نو یا از سر نو تعمیر کے لئے ساڑھے سات لاکھ روپے کے پیاکیج کا اعلان کیا تھا۔ کشمیری پنڈتوں نے1990کے دہے میں عسکریت پسندی کے آغاز کے بعد وادی چھوڑ دی تھی ۔ باورکیاجاتا ہے کہ چھ تا سات لاکھ کشمیری پنڈت جموں ، دہلی اور ملک کے دیگر مقامات پر منتقل ہوگئے تھے ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ میں نے وزیر داخلہ کے ساتھ وسیع تر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جن میں کشمیری پنڈتوں کی واپسی کی پالیسی ،نظم و ضبط کی صورتحال ،لڑائی بندی کی خلاف ورزی اور افسپا شامل ہیں۔

Omar meets Rajnath Singh, discusses J&K security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں