نائیجیریا بوکوحرام سے نمٹنے سری لنکائی حکمت عملی اپنانے کے لئے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-14

نائیجیریا بوکوحرام سے نمٹنے سری لنکائی حکمت عملی اپنانے کے لئے کوشاں

نائیجیرئیا اپنے ملک میں اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے نمٹنے کے لئے سری لنکا کی اس حکمت عملی کا مطالعہ کررہا ہے جسے کولمبو نے اپنی سرزمین پر ٹامل ٹائیگرس کے خلاف ا پنایا تھا ۔ سری لنکائی حکام سے بات چیت کے بعد نائیجیریائی وزارتِ دفاع نے یہ بات بتائی ۔ ابوجا کو جنگجو گروپ سے نمٹنے میں ناکامی پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ملک میں2009ء سے بوکو حرام کے حملوں میں ہزارہا افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ صورتحال اس وقت بدتر ہوگئی جب پچھلے دنوں بوکو حرام کے کارکنوں نے مبینہ طور پر200سے زائد اسکولی طالبات کا اغواکرلیا ۔ بوکو حرام ، ناردرن نائیجیریا میں علیحدہ اسلامی ریاست کا خواہاں ہے ۔ اس کی سر گرمیوں کی بناء پر ابوجا کی سیکوریٹی فورسز میں خامیاں ظاہر ہوگئیں جب کہ اس سلسلہ میں ملک کے صدر گڈ لک جوناتھن کو سیاسی طور پر دباؤ کا سامنا ہے ۔ جوناتھن پہلے ہی بوکو حرام کے خلاف آپریشن کا اعلان کرچکے ہیں۔

Nigeria mulls Sri Lankan military strategies in bid to counter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں