تلنگانہ کے 10 اضلاع میں مزید بس ڈپوز کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

تلنگانہ کے 10 اضلاع میں مزید بس ڈپوز کا قیام

telangana-transport-minister
خسارہ میں ہونے کے باؤجود آرٹی سی بسوں کے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا ، تلنگانہ کے 10؍اضلاع میں مزید بس ڈپوز کا قیام
حسبِ وعدہ قرض معاف کیاجائے گا کسان پریشان نہ ہوں ، انتخابات کے دؤران کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کی جائے گی
تانڈور اور وقارآباد کی بلدیات پر ٹی آر ایس کا جھنڈہ لہرانے کے لئے مجلس سے بات چیت جاری
تانڈور میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندریڈی کا پریس کانفرنس میں اعلان

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندریڈی نے اعلان کیا ہیکہ مالی خسارہ میں ہونے کے باؤجود ریاست تلنگانہ میں بس کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے انکشاف کیا کہ ریاست تلنگانہ میں روزآنہ 83؍لاکھ لوگ آرٹی سی بسوں کے ذریعہ مختلف مقامات تک سفر کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ کی بہ نسبت پڑوسی کرناٹک ، ٹاملناڈواور دیگر ریاستوں میں بس کرائے بہت زیادہ ہیں آج حیدرآباد میں وزارت ٹرانسپورٹ کے عہدہ کا جائز ہ حاصل کرنے کے بعد آج سہء پہر ڈاکٹر پی۔ مہیندرریڈی تانڈور پہنچے تھے یہاں اپنی رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندریڈی نے انکشاف کیا کہ محکمہ آرٹی سی کو مالی خسارہ سے باہر نکالنے کے لئے اس کے بس اسٹانڈز میں شاپنگ کامپلکس تعمیر کئے جائیں گے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تلنگانہ کے 10؍اضلاع کے مختلف مقامات پر30؍تا50؍بس ڈپوز کی تعمیر کے لئے ماضی میں سنگ بنیاد رکھے گئے تھے جن کی جلد تعمیر کوممکن بنایا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں محکمہ آر ٹی سی دنیا کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹ ادارہ مانا جاتا تھا۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندریڈی نے کہا کہ ضلع محبوب نگر میں خانگی بس کا جو حادثہ پیش آیا تھا ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہونے کی غرض سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام عہدیداروں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہیکہ اگر ایسا واقعہ دوبارہ پیش آتا ہے تو عہدیدار بھی جواب دہ ہونگے ۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ کسانوں کے قرض معافی کے مسئلہ کو لیکراپوزیشن کی جانب سے غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے۔ چندراشیکھر راؤ خود کہہ چکے ہیں کہ کسانوں کے اندرون ایک لاکھ روپیوں کے قرضہ جات معاف کئے جائیں گے جیسا کہ ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میں وعدہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر کسانوں کو پریشان ہونے کی ہرگزضرورت نہیں ہے وزیر ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا کہ ٹی آرایس نے اپنے انتخابی منشور میں جتنے بھی وعدے کئے تھے ان تمام پر عمل ہوگا ۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندریڈی نے انکشاف کیا کہ حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی میں زائداز 3؍ہزار آندھرائی اساتذہ اب بھی بر سر خدمت ہیں جبکہ 80؍فیصد ملازمین پولیس کا بھی آندھرا سے تعلق ہے جومعاہدہ کے تحت مرحلہ وار سطح پر اپنے علاقوں کو چلے جائیں گے اس کے بعد یہاں کے بیروزگار نوجوانوں کو مواقع حاصل ہونگے ۔ انہوں نے انکشاف کیا متحدہ آندھرا پردیش میں محکمہ آرٹی سی کے ملازمین اورعہدیداروں نے اپنے چندہ سے 12 ؍ جدید بسیں خریدکر محکمہ کو دی تھیں جوکہ قابل ستائش قدام ہے اور ان میں سے 6؍بسوں کا تلنگانہ میں وزیراعلیٰ کے سی آر کے ہاتھوں جلد افتتاح کیا جائے گا۔ اس پریس کانفرنس میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندریڈی نے انکشاف کیا کہ تانڈور اور وقارآباد کی بلدیات میں صدر نشین بلدیہ کے عہدہ پر ٹی آر ایس قبضہ کرے گی اور اس کے لئے تائید حاصل کرنے کی غرض سے مجلس اتحادالمسلمین کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔

New bus depots in Telangana districts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں