تلنگانہ کے دو کمسن کوہ پیما کو وزیر اعظم کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

تلنگانہ کے دو کمسن کوہ پیما کو وزیر اعظم کی مبارکباد

Modi-congrats-2-Youngsters-Climbing-Everest
وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر بچوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے حال ہی میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔ نریندر مودی نے کہا کہ دونوں کمسن کو ہ پیما نے کم عمری میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کا سر فخر سے اونچا کردیا ۔ ضلع نظام آباد کے زرعی مزدور جوڑے کی بیٹی پورنا مالاوت [Poorna Malavath] نے25مئی کو ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرتے ہوئے دنیا کی کم عمر ترین خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، جس نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو13سال اور11ماہ کی عمر میں سر کرکے دکھایا ۔ وہ نظام آباد میں سوشیل ویلفیئر ریسیڈشیل اسکول کی طالبہ ہے ۔
ایک اور کم عمر آنند کمار [Anand Kumar ] نے بھی اسی دن ماؤنٹ ایورسٹ کی چڑھائی مکمل کی تھی۔ وہ ضلع کھمم کے سوشیل ویلفیئر اسکول کا طالب علم ہے اور اس کے والد ایک سائیکل شاپ پرمیکانک کاکام کرتے ہیں۔ دونوں کو شیکھر بابو نے تربیت دی اور ان کی سرپرستی بھی کی ۔ شیکھر بابو ٹین سنگھ نارگے ایوارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کے بشمول کئی بلند چوٹیوں کو سر کیا تھا۔

Modi Congratulates Two Youngsters for Climbing Everest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں