تلنگانہ اسمبلی کا 9 تا 13 جون پہلا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

تلنگانہ اسمبلی کا 9 تا 13 جون پہلا اجلاس

First-session-of-Telangana-assembly
نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کا پہلا اسمبلی اجلاس 9تا13جون منعقد ہوگا ۔ کانگریس مقننہ پارٹی کے قائد کے جانا ریڈی کو جو تلنگانہ اسمبلی میں سینئر ترین رکن ہوں گے ۔ پروٹم اسپیکر بنایا گیا ہے ۔ وہ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن9جون کو پروٹم اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ اور بعد ازاں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بشمول تلنگانہ کے تمام119ارکان اسمبلی کو حلف دلائیں گے ۔ اجلاس کے آغاز سے قبل گورنر ای ایس ایل نرسمہن ، جانا ریڈی کو حلف دلائیں گے ۔ جانا ریڈی، ضلع نلگنڈہ سے7مرتبہ رکن اسمبلی کے لئے منتخب ہوچکے ہیں ۔ وہ اپنی حلف ربداری کے بعد تلنگانہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوچکے ہیں ۔ وہ اپنی حلف برداری کے بعد تلنگانہ اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کو حلف دلائیں گے اور اس وقت تک کرسی صدارت پر فائز رہیں گے جب تک کہ مستقل اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوجاتا ۔ اسپیکر کا انتخاب 10جون کو کیا جائے گا۔ ای ایس ایل نرسمہن 11جون کو ایوان سے خطاب کریں گے ۔ اسمبلی اجلاس کے دوران ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق مختلف مسائل پر مباحث کیے جائیں گے ۔ریاستی وزیر امور مقننہ ہریش راؤ نے یہ بات بتائی ۔ تلنگانہ2 جون کو ملک کی29ویں ریاست کی حیثیت سے ہندوستان کے نقشہ میں شامل ہوگیا تھا ۔ اسی دن ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا ۔ حالیہ منعقدہ اسمبلی انتخابات میں ٹی آرایس کو68نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔اسی دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج شام نئی دہلی روانہ ہوگئے تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزرا سے ملاقات کرسکیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کا عہدہ حاصل کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ دہلی ہے ۔ مودی سے ملاقات کے دوران وہ امکان ہے کہ گیاس اختصاص، نئی ریاست کے لئے مختلف معاشی مراعات ، پرانہتا، چیوڑلہ لفٹ آبپاشی اسکیم کو قومی درجہ دینے پالمور لفٹ آبپاشی اسکیم ، اور ضلع کھمم کے بھدراچلم ڈیویژن کے7منڈلوں کو آندھرا پردیش میں ضم کردینے سے متعلق مسائل اور موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

Telangana Assembly 1st session from June 9 to June 13, 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں