مشیل اوباما کسی خاتون کو امریکی صدر دیکھنے کی خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-25

مشیل اوباما کسی خاتون کو امریکی صدر دیکھنے کی خواہاں

امریکہ کی خاتون اول مشیل اوباما نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو جس قدر جلد ہوسکے کسی خاتون کو صدر منتخب کرنا چاہئے اور ملک اس کے لئے تیار ہے ۔ مسز اوباما نے وہائٹ ہاؤس ورکنگ فیملیز سمٹ کے دوران یہ بات کہی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ملک کے سب سے اہم عہدہ کے لئے کسی خاتون کا انتخاب کب کیاجانا چاہئے ؟ انہوں نے کہا کہ جتنی جلد ممکن ہو یہ کام کیاجانا چاہئے ۔ مشیل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ملک اس کے لئے تیار ہے، یہ ملک ہر اس شخص کے لئے تیار ہے جو یہ کام کرسکتا ہے ، ہم نے دیکھا ہے کہ اس اہم عہدہ کے لئے کسی خاص ذات، جنس ، پس منظر یا معاشرتی و اقتصادی حالات کا ہونا ضروری نہیں ہے ، قابل و لائق شخص اس عہدہ کو سنبھال سکتا ہے ، ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے پاس کچھ متبادل موجود ہیں ۔ سمٹ میں موجود لوگوں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ سیاست میں نہیں آرہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اس کے لئے پر امید ہوں۔ مشیل کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں2016میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیمو کریٹک پارٹی ک امیدوار کے طور پر ہلاری کلنٹن کو مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے ۔

Michelle Obama wants woman president 'soon'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں