اسکولوں میں لڑکیوں کے لئے مارشل آرٹس ٹریننگ متعارف کرائی جائے - اکھیلیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

اسکولوں میں لڑکیوں کے لئے مارشل آرٹس ٹریننگ متعارف کرائی جائے - اکھیلیش

خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ کے دوران چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے آج ہدایت دی کہ اسکولوں اور کالجوں میں لڑکیوں کے لئے مارشل آرٹس ٹریننگ متعارف کی جائے تاکہ وہ اپنادفاع کرنا سیکھ سکیں ۔ اکھلیش یادو نے جو109024x7خواتین ہیلپ لائن کا جائزہ لے رہے تھے، چیف سکریٹری آلوک رنجن سے کہا کہ وہ آئندہ تعلیمی سال سے اسکولں اور کالجوں میں لڑکیوں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ فراہم کرنے کے انتظامات کریں ۔1090ویمنس ہیلپ لائن، ایک ریاست ایک نمبر سرویس ، کے اصول پر چلائی جاتی ہے تاکہ فحش فونس کال اور ہراسانی کرنے والوں کے کیسس سے نمٹا جائے ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ جائزہ اجلاس جس میں ریاستی پولیس سربراہ اے ایل بی بنرجی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سپتال سانیال جو ڈی جی پی کے دفتر میں خواتین سیل کے انچارج ہیں، اس میٹنگ میں موجود تھے۔ اکھلیش یادو نے خواتین سے متعلق جرائم پر موثر نظر رکھنے اور ان کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان معاملات میں فوری اور مکمل حساسیت کے ساتھ کارروائی کی جانی چاہئے۔ خواتین ہیلپ لائن کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یادو نے ڈی جی پی بنرجی اور اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سانیال سے کہا کہ وہ ہیلپ لائن کے دفتر کے اچانک معائنے کریں ۔، انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے کام کے معیار میں اضافہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں۔

Martial arts training for girls in UP schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں