پرانی دہلی اسٹیشن سے جامع مسجد کے درمیان ٹرام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-19

پرانی دہلی اسٹیشن سے جامع مسجد کے درمیان ٹرام

نئی دہلی
ایس این بی
پرانی دہلی کی سڑکوں پر جلد ٹرام دوڑتی دکھائی دے گی ۔ یہ ٹرام پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے جامع مسجد کے درمیان دوڑے گی ۔ ٹرام چلانے کے ساتھ ہی پورے چاندنی چوک علاقہ کی جدید کاری کی جائے گی۔ پرانی دہلوی ریلوے اسٹیشن اور میٹرو اسٹیشن کو ڈیولر نے کے ساتھ اہم سڑکوں کو بھی سنوارا جائے گا۔ مرکزی وزیر صحت اور چاندنی چوک کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن نے متعلقہ محکموں کے افسران کو چاندنی چوک ترقی کا کام جلد پورا کرنے کا حکم دیا۔ مرکزی وزیر صحت اور چاندنی چوک کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج راج نواس میں ایک اعلیٰ سطحی میتنگ کے دوران ایل جی نجیب جنگ کے ساتھ چاندنی چوک ری۔ ڈیولپمنٹ کا تجزیہ کیا ۔ ساتھ ہی متعلقہ افسران کو کام میں تیزی لانے کا حکم دیا۔ اس دوران جامع مسجد اور چاندنی چوک علاقے کی ترقی سے متعلق کاموں کے پرزنٹیشن کا جائزہ لیا گیا۔ یہ پرزنٹیشن شاہجہاں آباد ری دیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پیش کیا ۔ مٹینگ میں چیف سکریٹری ، پرنسپل سکریٹری ،سکریٹری محکمہ تعمیرات ، میونسپل کمشنر نارتھ دہلی، سی ای او دہلی جل بورڈ اور کئی سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ جائزہ کے دوران ڈاکٹر ہرش وردھن اور ایل جی نجیب جنگ نے تمام موجدہ حکام کو بہتر تال میل کے ساتھ منصوبہ میں تیزی لانے پر زور دیا ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ وہ کام کی ترقی کے لئے دورہ بھی کریں گے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے بعد جامع مسجد اور اس کے ارد گرد کے علاقے کی ترقی کے لئے ایک زبردست منصوبہ بندی کے لئے میونسپل کارپوریشن کو دوبارہ سے کاموں کے بارے میں دیگر محکموں ے ساتھ تال میل کے لئے ایک نو ڈل ایجنسی بنائی گئی ہے ۔ یہ منصوبہ عمارتوں کی از سر نو جدید کاری کے بارے میں عمیق غوروخوض و مشورہ کے بعد بنایا گیا ہے جس میں دہلی حکومت ، میونسپل کارپوریشن ، دہلی اربن آرٹ کمیشن، دہلی پولیس اور دیگر کئی محکمہ شامل ہیں۔، اس ری ڈیولپمنٹ منصوبہ کا بنیادی مقصد اس علاقے کی خاص وراثت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کے ماحول وغیرہ کی حفاظت کرنا بھی ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت لینڈ یوز میں ترمیم ، تجارتی سرگرمیوں کے لئے مقرر جگہ کا انتخاب ، شہری سہولتیں ، پارکنگ وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں مزار اور مسجد، عوامی سہولیات ، وغیرہ میں اصلاح کاکام بھی شامل ہے ۔ چاندنی چوک کے ری ڈیولپمنٹ منصوبہ کے تحت لال قلعہ سے فتح پوری مسجد تک پیدل چلنے والے لوگوں کو دوستانہ ماحول اور ریلوے اسٹیشن اور میٹرو اسٹیشن وغیرہ کی ترقی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں ٹرام چلانے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔ یہ ٹرام جامع مسجد اور ریلوے اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں