گجرات فساد کی دستاویزات - ناناوتی کمیشن کی وضاحت طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-19

گجرات فساد کی دستاویزات - ناناوتی کمیشن کی وضاحت طلبی

احمدآباد
یو این آئی
ناناوتی کمیشن جو2002کے گجرات فسادات کی تحقیقات کررہا ہے، معطل شدہ آئی پی ایس عہدیدار سنجے بھٹ کو انٹلی جنس رپورٹ کا جائزہ لینے کی اجازت دنے سے متعلق ہائی کورٹ کی ہدایت اور فسادات کے دوران تیار کردہ رازدارانہ دستاویز کے تعلق سے ہائی کورٹ سے وضاحت طلب کی ہے سرکاری ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے وکیل ویاس نے کہا کہ وہ عدالت میں نظر ثانی شدہ درخواست پیش کریں گے اور ہدایت کے معاملہ میں وضاحت طلب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک بھٹ رازدارانہ تیار کردہ ستاویز کو نہیں دیکھ سکیں گے ۔، تاہم وہ دیگر دستاویز کا جائزہ لے سکیں گے۔ چیف جسٹس بھاسکر بھٹاچاریہ ، اور جسٹس جے پی پاردی والا پر مشتمل بنچ نے پیر کو کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ بھٹ کو جمعہ تک دستاویز کا جائزہ لینے کی اجازت دے اور معالہ کی سماعت26جون کو مقرر کی ہے ۔ غیر سرکاری تنظیم پیپلز یونین فارسیول لبرٹیز( پی یو سی ایل) اس کیس میں معاون درخواست گزار ہے ۔، بھٹ نے کئی مرتبہ ناناوٹی کمیشن کے علاوہ گجرات کی ریاستی حکومت کومکتوب لکھے اور2002کے فسادات سے متعلق دستاویز طلب کئے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے انکار کرنے کے بعد بھٹ اور پی یو سی ایل نے مفاد عامہ کی درخواست کے تحت ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے اور47تائید کے دستاویز طلب کئے ۔ عدالت نے حکومت کو دستاویز جاری کرنے کی ہدایت دی ۔ ریاستی حکومت نے استدلال پیش کیا کہ دستاویز کی درجہ بندی کی گئی ہے اور اس کو بتایا نہیں جاسکا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں