خلیج فارس میں ہندوستانی جنگی جہاز تعینات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

خلیج فارس میں ہندوستانی جنگی جہاز تعینات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستانی بحریہ نے خلیج فارس میں اپنا ایک جنگی جہاز تعینات کردیا ہے جب کہ عراق میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے حکومت ہند کی کوششیں جاری ہیں ۔ بحریہ کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ آئی این ایس میسور کو خلیج فارس میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ کرائسس مینجمنٹ گروپ کے اجلاس کے بعد کل حکومت نے جہاز کو تیاررکھنے کی ہدایت دی تھی ۔ ہندوستانی جہاز کو اسی علاقہ میں ٹھہرنے اور مزید ہدایات کا انتظا رکرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ بحریہ کا ایک اور جنگی جہاز آئی این ایس ترکش خلیج عدن میں تعینات ہے ۔ ضرورت پڑنے پر دونوں جہازوں کو تخلیہ کارروائی کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔ کابینی سکریٹری کی زیر صدارت کل منعقدہ اجلاس میں ہندوستانی شہریوں کا عراق سے تخلیہ کرانے کے امکانات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ انڈین ایر فورس نے بھی اپنے طیاروں کو تیار کررکھا ہے۔ ضرورت پڑنے پر وہ مختصر نوٹس پر اپنےC-17اورC-130Jسوپر ہرکیولس طیارہ کو اپنی کسی بھی کارروائی کے لئے بھیج سکتی ہے ۔ ہندوستان نے اب تک عراق سے اپنے تقریباً36شہریوں کا تخلیہ کرایا ہے جنہوں نے ہندوستان واپس ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ عراق کے مختلف علاقوں میں تقریباً10ہزار ہندوستانی مقیم ہیں۔ ان تمام افراد کو مسائل کا سامنا نہیں ہے ۔

Indian Navy deploys warship in Gulf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں