رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ۔ پیر کو پہلا روزہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ۔ پیر کو پہلا روزہ

نئی دہ لی
پی ٹی آئی
ہندوستان کے بیشتر مقامات پر مقدس ماہ رمضان کا پیر سے آغاز ہوگا کیونکہ آج چاند نظر نہیں آیا ۔ فتح پور رویت ہلال کمیٹی کے صدر اور فتح پوریی کے مسجد کے شاہی امام مولانا مفتی مکرم احمد نے اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا اس لئے ماہ رمضان پیر سے شروع ہوگا ،۔ اگر آض چاند نظر آجاتا تو رمضان اتوار سے شروع ہوتا لیکن چونکہ ایسا نہیں ہوا اس لئے ہفتہ کو ماہ شعبان کا آخری دن ہوگا اور پیر 30جون کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا ۔ دریں اثناء تروونتا پورم سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب کیرالہ کے مسلمان اتوار سے ماہ صیام کا آغاز کریں گے کیوں کہ آج شام رمضان کا چاند نظر آگیا ہے ۔ مسلمان کے رہنماؤں نے یونانی اور شمالی کیرالہ کے دوسرے مقامات پر رویت ہلال کا اعلان کیا جنوبی کیرالہ میں بھی ائمہ نے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا۔

1st Ramadhan from Monday in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں