ہندوستان میں شرح ترقی 5.5 فیصد ہونے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

ہندوستان میں شرح ترقی 5.5 فیصد ہونے کا امکان

ہندوستان کی نئی حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور حکمرانی میں شفافیت لانے کے اشاروں کے ساتھ ہی عالمی بینک کا ماننا ہے کہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت اس سال ترقی کی شرح میں5.5فیصد کے نشانہ کو پاسکتی ہے جب کہ گزشتہ سال یہ اعداد و شمار 4.7فیصد تک محدود تھے ۔ کل ایک کانفرنس کال کے دوران اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عالمی بینک کے ماہر معاشیات اینڈروبرنس نے کہا کہ میرے خیال میں مجموعی طو ر پر ملک میں پالیسیوں کو داخلی سطح پر یکسوئی کے لئے تسلیم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پچھلے2سالوں سے صورتحال مشکلات سے دوچار رہی کیونکہ شرح ترقی5فیصد سے کم رہی ہے ۔ اس سے قبل کئی سال تک شرح ترقی8فیصد یا اس سے زائد رہی تھی۔ برنس نے کہا کہ میرے خیال میں اس بات سے قبل ان مشکلات کے باجود ہم نے دیکھا کہ سرمایہ کاری کے ایسے پراجکٹس جن کو موقوف کردیا گیا تھا انہیں پہل کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔ حکومت کا یہ اقدام ہماری ان پیش قیاسیوں کا ایک حصہ ہے جس میں کہا گیا کہ ہندوستان کی ترقی کی شرح گزشتہ سال کے 4.7فیصد سے بڑھ کر اس سال5.5فیصد ہوگی اور آئندہ سال یہ اعداد و شمار6.3فیصد اور2016ء میں6.6فیصد ہوجائے گی ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی ایشیاء میں مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح کیلنڈر سال2013ء کے دوران گھٹ کر4.7فیصد ہوجائے گی جو2003سے 2012ء کے دوران اوسط شرح ترقی سے2.6فیصد کم ہے ۔

World Bank pegs India's growth at 5.5 pc in fiscal 2014-15

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں