سمترا مہاجن باتفاق آرا اسپیکر لوک سبھا منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

سمترا مہاجن باتفاق آرا اسپیکر لوک سبھا منتخب

بی جے پی لیڈر سمترا مہاجن کو آج بہ اتفاق آراء 16ویں لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا ۔ وہ پارلیمنٹ کے لئے آٹھ ویں مرتبہ منتخب ہوئی ہیں ۔ حالیہ انتخاب انہوں نے مدھیہ پردیش کے حلقہ لوک سبھا اندور سے جیتا ہے ۔ ان کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے تجویز کیا اور تائید سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی ، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور دیگر کئی قائدین نے پارٹی وابستگیوں سے بلند ہوتے ہوئے کی۔ قبل ازیں آج ایوان کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مابقی ارکان کی حلف برداری جیسے ہی ختم ہوئی عبوری اسپیکر کمل ناتھ نے اسپیکر کے انتخاب کی تحریک نمبر پر لی اور کہا کہ انہیں اسپیکر کے انتخاب کے لئے19نوٹسیں وصول ہوئی ہیں۔ اس مرحلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی نشست سے اٹھ کر سمترا مہاجن کا نام تجویز کیا۔

BJP Leader Sumitra Mahajan Elected Speaker of Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں