گجرات پولیس میں خواتین کو 33 فیصد تحفظات کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-25

گجرات پولیس میں خواتین کو 33 فیصد تحفظات کا اعلان

گاندھی نگر
پی ٹی آئی
گجرات کی پہلی خاتون چیف منسٹر آنندی پٹیل نے آج ریاستی پولیس فورس میں خواتین کے لئے 33فیصد تحفظات کا اعلان کیا کیونہ سماج میں ان کی ترقی کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے ۔ چنانچہ میری حکومت نے پولیس تقررات میں خواتین کے لئے33فیصد تحفظات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آنندی پٹیل نے تفصیل بتائے بغیر یہ اعلان کیا ہے ۔ وہ37مسلح پولس سب انسپکٹرس اور پی ایس آئی کیڈر کے حامل39انٹلی جنس عہدیداروں کی کرائی گاندھی نگر میں گجرات پولیس اکیڈیمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ می شرکت کے بعد میڈیا سے باہمی گفتگو کررہی تھیں ۔ یہ عہدیدار اب کرائی کی پولیس اکیڈیمی می اپنی9ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد پولیس فورس میں شامل ہوجائیں گے ۔10پی ایس آئیز اور15آئی اوز کے بشمول136عہدیداروں میں25خواتین شامل ہیں ۔، مہمان خصوصی کے طور پر اپنی تقریر کے دوران آنندی پٹیل نے دعویٰ کیا کہ گجرات ملک میں کمتر جرم کی شرح کا حامل ہے ۔ امن اور رقہ وارانہ ہم آہنگی ترقی لانے کے لئے ضروری ہیں ۔ گجرات نے کبھی بھی گزشتہ10برسوں میں کوئی بڑا فرقہ وارانہ تصادم نہیں دیکھا ۔ گجرات ہندوستان میں محفوظ ترین ریاست ہے جہاں جرم کی شرح انتہائی کم ہے ۔ آنندی پٹیل نے کہا کہ وہ ایسے ماحول کے لئے گجرات پولیس کی شکر گزار ہیں۔ گجرات پولیس فورس ہندوستان میں انتہائی تعلیم یافتہ فورس ہے جس میں زائد از26ہزار تعلیم یافتہ پولیس ملازمین عوام کی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔میں ان3برسوں کے لئے لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے اور ریاست میں ترقی کی کارروائی میں شرکت کے لئے پولیس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آنندی پٹیل جنہوں نے راستہ دکھانے کے لئے نریندر مودی کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی ریاست کی رکھشا شکتی( دفاعی طاقت) کو مستحکم کرنے پر زور دے رہے ہیں چنانچہ رکھشا شکتی یونیورسٹی ، فارنسک سائنس یونیورسٹی اور لا یونیورسٹی کے بشمول اس سمت میں کام کرنے والی 3یونیورسٹیوں کو عوام کے لئے وقف کرتی ہوں ۔ یہ اکیڈیمی پولیس ملازمین کو تربیت فراہم کرنے میں اہم بھی ثابت ہوئی ہے۔ اب تک کانسٹبلس تا آئی پی ایس عہدیدار 952پولیس ملازمین کو یہاں تربیت دی جاچکی ہے ۔ حال ہی میں حکومت گوا نے یہاں تربیت کے لئے اس کے نئے تقرر کردہ87پی ایس آئیز کو بھیجا تھا۔

Gujarat CM announces 33 per cent reservation for women in police force

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں