مصر میں محمد بدیع اور 182 حامیوں کی سزائے موت کی توثیق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

مصر میں محمد بدیع اور 182 حامیوں کی سزائے موت کی توثیق

قاہرہ
رائٹر
مصر کی ایک عدالت نے ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین کے قائد اور ان کے کم ا ز کم182حامیوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔ عدالتی ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ قبل اخوان المسلمین کے رہبر محمد بدیع اور ان کے سینکڑوں حامیوں پر مصر کے جنوبی ٹاؤن منیا میں گزشتہ جولائی کے دوران تشدد بھڑکانے کا الزام ہے ۔، فوج کی جانب سے مذہبی انتہا پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شرو ع ہوا تھا ۔ تشدد کے واقعات میں ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوا تھا ۔، آج کے اس فیصلہ سے دو ہفتہ قبل عبدالفتاح السیسی نے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا ،۔ اس سے علیحدہ ایک اور کیس میں قاہرہ کی ایک عدالت نے محمد بدیع او راخوان المسلمین کے13دیگر حامیوں کا معاملہ جمعرات کو مفتی سے رجوع کردیا تھا ۔ ان پر قتل اور غیر قانونی طور پر قبضہ میں اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ۔ بدیع اور اخوان المسلمین کے دیگر قائدین کے خلاف کئی کیسس زیر دوراں ہیں ، ان افراد میں محمد مرسی بھی شامل ہیں۔

Egypt sentences Muslim Brotherhood leader and 182 followers to death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں