اردو آڈیو ڈاٹ کام کی نئی پیش رفت - موبائل فون پر ایپس دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

اردو آڈیو ڈاٹ کام کی نئی پیش رفت - موبائل فون پر ایپس دستیاب

urduaudio-dot-com
اردو آڈیو ڈاٹ کام [www.urduaudio.com] کی نئی پیش رفت ۔ موبائل فون پر ایپس دستیاب ، جملہ فنی سہولتوں کے ساتھ اب بھٹکلیس کے جملہ آڈیو اور ویڈیو سننے کی سہولت

آج سے چودہ سال قبل ایک مقامی ویب سائٹ کی حیثیت سے قائم شدہ ویب سائٹ بھٹکلیس ڈاٹ کام میں دوسال بعد اردو کا شعبہ قائم کیا گیا اور اس میں اردو ادب کے اصناف خطابت اور شعر وسخن کے آڈیو اور ویڈیو ذخائر کی اشاعت کا سلسلہ شروع کیا گیا تو اردو اس کی شناخت بن گئی ، اس دوران اس پر مختلف شہروں سے تازہ بہ تازہ جمعہ خطبات ، 1940ء سے اب تک ریکارڈ شدہ برصغیر کے عظیم خطیبوں کی تقاریر اور شعراء کی آواز میں ریکارڈ شدہ کلام پیش کیا گیا ، ونیز اس میں جذباتیت اور گروہ بندی سے بلند ہوکر سنجیدگی اور معیار کو مواد کی اشاعت کی کسوٹی قرار دیا گیا اور اسے اعلی فنی تکنیک سے مرصع کرنے کی کوشش کی گئی۔ بفضل خدا ابتک اس پر تقریبار تین سو خطیبوں اور شاعروں کے تین ہزار سے زیادہ آڈیو اور ویڈیو پیش کئے جاچکے ہیں اور مسلسل اس میں اضافہ جاری و ساری ہے۔ اس سائٹ پر جن شخصیات کی آوازیں اور ویڈیوز پیش کئے گئے ان میں سے کئی ایک اہم شخصیات کے تعارف کے لئے یہ اب واحد ذریعہ بن گیا ہے۔ اس کے ذریعہ ماضی اور حال کے خطابت اور شعر و سخن کے اعلی معیارات کو ذہنوں میں تازہ رکھنے اور نئی نسل کو ان سے جوڑنے میں بھٹکلیس ویب سائٹ نیٹ ورک کو کتنی کامیابی نصیب ہوئی ہے اس کا فیصلہ مستقبل ہی بیان کرے گا۔

اب موبائل پر آسانی سے بھٹکلیس کے آڈیو اور ویڈیو کی فراہمی کے لئے ایپل موبائل پر بھٹکلیس کا ایپس عمل میں آچکا ہے ، چند ہی روز میں انڈروئید سسٹم میں بھی جاری ہونے کی توقع ہے۔ صارفین سے گذارش ہے کہ اس ایپ [Apps] کو ضرور بہ ضرور اپنے موبائل ڈیوائس پر انسٹال کریں ، اور زیادہ سے زیادہ احباب کو اس سے آگاہ کرنے کے لئے یہ اطلاع نامہ مشتہر کریں ، واٹس اپ پر الرٹ حاصل کرنے کے لئے فون لسٹ میں مندرجہ ذیل نمبر شامل کریں اور ممکن ہو تو اپنے دیگر دوست احباب کے نمبر الرٹ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ارسال کریں۔ واٹس اپ الرٹ کا موبائل نمبر حسب ذیل ہے۔
Bhatkallys Watsapp: 00917795630632
ایپس اسٹور میں Urduaudio یا bhatkallys تلاش کرنے پر مطلوبہ ایپس تک رسائی ہو جائے گی۔

Mobile Apps at urduaudio[dot]com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں