ہندوستانی سائنسداں سنجے راجہ رام کو ورلڈ فوڈ پرائز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

ہندوستانی سائنسداں سنجے راجہ رام کو ورلڈ فوڈ پرائز

Dr-Sanjaya-Rajaram
واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ میں مقیم ہندوستانی ماہر نباتات سنجے راجہ رام کو ورلڈ فوڈ پرائز کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ جو2لاکھ50ہزار ڈالر پر مشتمل ہے ۔ انہیں سبز انقلاب کے بعد برسوں کے دوران عالمی گندم پیداوار میں سالانہ200ملین ٹن اضافہ سے متعلق خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک تقریب کے افتتاحی خطاب کے دوران کہا کہ ڈاکٹر راجہ رام کی خدمات ہم سب کے لئے باعث تحریک ہیں کہ ہمارے اندر ہر شعبہ میں کچھ زیادہ کرنبے اور کچھ زیادہ حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ کیری نے مزید کہا کہ کرہ ارض پر آئندہ 3دہائیوں کے دوران ہمیں مزید2ارب افراد کا پیٹ بھرنا ہوگا ۔ بلا شبہ مستقبل کی صورتحال باعث تشویش ہے اور اس تناظر میں یہی ایک سبز انقلاب کی گھڑی ہے ۔، ورلڈ فوڈ پرائز فاؤنڈیشن کے صدر کینتھ ایم کوئن نے کہا کہ2014کے ایوارڈ سے ایک ایسے شخص کو نوازا جارہا ہے جس نے ہر سال عالمی منڈی کو200ملین ٹن زائد گیہوں سے مالا مال کیا جس نے ڈاکٹر بورلوگ کے ساتھ کام شروع کرنے کے بعد خود اپنی راہ تلاش کی اور نئی حصولیابی کی دھن میں تنہا چل پڑا۔

India- Born Padma Shree Dr Sanjaya Rajaram Wins 2014 World Food Prize Laureate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں