ڈنمارک میں ملک کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

ڈنمارک میں ملک کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

Denmark-Cheers-First-Minaret-Mosque
کوپن ہیگن
یو این آئی
تمام تر مخالفانہ احتجاج اور مظاہروں کے باجود آج یہاں ڈنمارک کی اولین میناروں والی مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔6,700اسکوائر میٹر پر تعمیر کردہ اس مسجد کے افتتاح کی تقریب میں تاہم کسی مقامی سیاستداں نے شرکت نہیں کی ۔ ڈنمارک میں جہاں مسلمان سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں، پہلے سے بھی کئی مساجد موجود ہیں لیکن میناروں والی اس مسجد کو ملک کی پہلی بڑی باقاعدہ مسجد قرار دیاجارہا ہے ۔ مسجد کی عمارت میں عبادت گاہ کے علاوہ ایک ثقافتی مرکز ، ایک ٹیلی ویژن اسٹوڈیو اور ایک فٹنس سنٹر بھی موجود ہے ۔ ڈینش پیپلز پارٹی کی طرف سے جو تارکین وطن کی مخالف جماعت ہے ۔ پیغمبر اسلام ﷺ کے متنازعہ خاکوں کی اشاعت کے سبب ڈنمارک میں آباد مسلمانوں اور مقامی آبادی کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ میناروں والی اس مسجد کی تعمیر کے خلاف ڈنمارک میں کئی مظاہرے کئے گئے۔ ناٹ ان مائیک بیاک یارڈ‘ کے نام سے ایک مہم بھی چلائی گئی ۔ بہر حال مسجد کے افتتاح پر موقع پر موجود کوپن ہیگن کی مسلم برادری نے خوشی کا اظہار کیا ۔ ڈنمارک میں آباد2لاکھ مسلمانوں کو امید تھی مقامی معاشرہ انہیں قبول کرسکتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے شہر کے انتہائی غریب اور پسماندہ علاقہ میں ایک کارڈیلر اور ایک سیلف اسٹوریج کی عمارت کے درمیان مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دینا اس خیال کی نفی کرتا ہے ۔ ڈنمارک میں اس مسجد کے منصوبہ کی شدید مخالفت پائی جاتی تھی اور جب یہ حقیقت سامنے آئی کہ قطر اس سلسلہ میں مالی تعاون فراہم کررہا ہے تو مخالفت اور بھی شدید ہوگئی کیونکہ دوحہ حکام پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور2022ٗ کے فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے رشوت دینے کے الزامات ہیں ۔ اس مسجد کی تعمیر میں قطر نے تقریباً20ملین یورو کا مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ ڈینش پیپلز پارٹی کے عہدیدار کرسٹیان تولیسن نے اندیشہ ظاہر کیا کہ قطر کی قدامت پسند حکومت مسجد کے معاملات میں براہ راست یا بلا واسطہ مداخلت کرنے کی کوشش کرے گی ۔ بہر حال ڈنمارک کی مسلم کونسل کے ترجمان محمد المیمو نے کہا ہے کہ قطر کی سیاست اور وہاں کے داخلی معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہماری تنظیم اس مسجد کے تعلق سے مکمل بااختیار ہے ۔

Denmark's first 'real' mosque opens

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں