Diesel prices hiked by 50 paise per litre
ڈیزل کی قیمتوں میں آج50پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس میں ریاستی محاصل شامل نہیں ہے ۔ یہ تین ہفتوں میں دوسرا اضافہ ہے نئے وزیر پ ٹرولیم دھرمیندر پردھان نے یو پی اے حکومت کی جانب سیشروع کرودہ اصلاحات کو جاری رکھنے کے بارے میں سرکاری آئیل کمپنیوں کے ساتھ کئی راؤنڈس کی بات چی کی جس کے بعد ماہانہ اضافہ کیا گیا ۔ یہ اضافہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ بی جے پی حکومت سابقہ کانگریس حکومت کی اصلاحات کو جاری رکھے گی ۔ یو پی اے حکومت نے جنوری2013میں فیصلہ کیا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں ہر مہینہ50پیسے تک کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ اضافہ اس وقت تک کیا جائے گا جب تک سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فیول پر سبسیڈی کو ختم نہیں کیاجاتا ، نئی قیمتوں پر ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب سے عمل ہورہا ہے ۔ اضافہ کے ساتھ ڈیزل کی قیمتیں دہلی میں57.28روپے فی لیٹر ہوجائے گی جب کہ ممبئی میں یہ قیمت65.84روپے فی لیٹر ہوگی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں