مودی نے تمام وزارتی گروپ برخاست کر دیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-01

مودی نے تمام وزارتی گروپ برخاست کر دیے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اہم اقدام میں تمام موجودہ وزارتی گروپس (جی او ایم) اور بااختیار وزارتی گروپس(ای جی او ایم) کو برخاست کردیا ہے ۔ وزیرا عظم کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ فیصلہ سازی کے عمل کو تیز رفتار بنانے اور جواب دہی پیدا کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مختلف وزارتیں اور محکہ جات اب ان تمام معاملات کو اپنے طور پر حل کریں گے جو ابھی جی او ایمس اور ای جی او ایمس کے زیر غور تھے ۔ ترجمان نے بتایا کہ وزارتوں کو اگر کوئی دشواری پیش آئے تو کابینی سکریٹریٹ اور وزیر اعظم کا دفتر فیصلہ لینے میں ان کی مدد کرے گا یو پی اے حکومت نے16ای جی او ایمس اور78جی او ایمس تشکیل دئیے تھے ، ابھی تک21جی او یمس اور8ای جی او ایمس نے ا پنی سفارشات پیش نہیں کیں ۔ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کی قیادت میں7ای جی او ایمس اور جی او یمس کام کررہے تھے ۔

PM Narendra Modi abolishes all ministerial groups

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں