تلنگانہ وقف بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-19

تلنگانہ وقف بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ

حیدرآباد
اعتماد نیوز
ریاستی وقت بورڈ کی تشکیل جدید ، اوقافی مسائل اور وقت ایکٹ میں ترمیمات کرنے مشائخ حضرات کے ایک وفد نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ۔ چیف منسٹر کے ساتھ یہ ملاقات تقریباً25منٹ جاری رہی جس میں چیف منسٹر نے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ و ترقی سے متعلق مشائخ حضرات سے تبادلہ خیال کیا ۔ اسوسی ایشن آف سجاد گان و متولیان و خدمت گزار ان وقف کے وفد نے اسوی ایشن کے صدر مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری کی قیادت میں چیف منسٹر سے سکریٹریٹ میں ملاقات کرکے حالیہ انتخابات میں ٹی آر ایس کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر انہیں مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اسو سی ایشن کی جانب سے اوقافی مسائل سے متعلق تجاویز پر مشتمل ایک تفصیلی یادداشت چیف منسٹر کو پیش کی گئی جس پر چیف منسٹر نے غور کرنے کا مثبت تیقن دیا ۔ مشائخ حضرات نے چیف منسٹر سے ملاقات کے موقع پر گزشتہ مہینوں کے دوران اسپیشل آفیسر وقف بورڈ کی جانب سے متولیان و سجاد گان کے خلاف غیر ضروری ہراسانی اور ان کے خلا ف کئے گئے اقدامات پر کالعدم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس پر چیف منسٹر نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد سے مشاورت کرکے ضروری کارروائی کریں گے ۔ مشائخ حضرات نے وقف بورڈ کی تقسیم اور تلنگانہ وقف بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کیا ۔ اسپیشل آفیسر کی جانب سے غیر ضڑوری کارروائی اور درہگاہوں کے سجادگان کی معطلی کو میڈیا کے ذریعہ تشہیر کرنے پر چیف منسٹر نے اسے حکومت کی بدنامی سے تعبیر کیا اور تعجب کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد احاطہ سکریٹریٹ میں مولاناسید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری نے چیف منسٹر کے ساتھ بات چیت کی تفصیلات پیش کیں ۔ چیف منسٹر سے ملاقات کرنے والوں میں مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، مولانا اکرم پاشا قادری ، مولانا قاضی نور الاصفیا روحی اعظمی ، جناب سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاء معتمد عمومی مجلس ورکن اسمبلی ، مولانا سید ابراہیم قادری زرین کلاہ فاروق پاشا ، مولانا ذاکر علی دانش ایڈوکیٹ ، مولا نا سید وصی اللہ حسینی قادری ، مولاناسلیم پاشاہ قادری جمالی، مولانا سید قطب الدین حسینی صابری اور جناب سید منیر الدین احمد مختار شامل تھے ۔

Demand to form Telangana Wakf Board

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں