درخت سے جوڑے کی نعش لٹکی پائے جانے پر اترپردیش میں کشیدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

درخت سے جوڑے کی نعش لٹکی پائے جانے پر اترپردیش میں کشیدگی

اتر پردیش کے ضلع دیوریا کے تارپلوا علاقے میں ایک درخت سے نوجوان جوڑے کی نعشیں لٹکی پائے جانے کے بعد سیدھ موضع میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب نوجوان کے والدین نے نعش کے ساتھ احتجاج کیا ۔ بنگلور میں مزدور کی حیثیت سے کام کرنے والے سیدھو موضع کے ناگیندر نے35دن قبل ممتا سے شادی کی تھی ۔ گزشتہ روز پیرا موضع میں اس جوڑے کی نعش درخت سے لٹکی پائی گئی ۔، واقعہ پر برہم ناگیندر کے والدین نے آج اس کی نعش کے ساتھ سڑک پر احتجاج منظم کیا اور الزام لگایا کہ ممتا کے والدین اور چچا نے اسے ہلاک کیا ہے ۔ پولیس کے اعلی عہدیداروہاں پہنچ گئے اور ان کی ترغیب پر ہجوم واپس لوٹ گیا۔ صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے ۔ اسی دوران بدایوں اجتماعی عصت ریزی و قتل کیس کی تحقیقات کے لئے چار رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ایس ایس پی انل کمار سکسینہ نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کے لئے اوجھانی کے سرکل آفیسر مکیش سکسینہ کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ایس آئی ٹی نے آج موضع کا دورہ کیا اور شکایت کنندگان اور گواہوں سے بات چیت کی ۔ ٹیم نے ملزمین کے مکانات کھلوائے اور ان کی تلاشی لی ۔ اتل کمار سکسینہ نے بتایا کہ گواہوں کی مدد سے2ملزمین کے خاکے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس تمام عمل کی ویڈیو گرافی کی جارہی ہے ۔ یاد رہے کہ دو ملزمین کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی ۔ یاد رہے کہ14اور15سال کی دو چچا زاد بہنوں کی بدایوں کے اوشیت علاقہ میں مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا اور ان کی نعشیں آم کے ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں ۔ یہ لڑکیاں27مئی کو لاپتہ ہوگئی تھیں اور اگلے ان ان کی نعشیں درخت سے لٹکی ہوئی پائیں۔ اس سلسلہ میں پانچھ ملزمین بشمول تین بھائی پپو یادو ، اودیش یادو اور ارویش یادو کے علاوہ کانسٹبلس چھترپال یادو اور سرویش یادو کو گرفتار کیاجاچکا ہے ۔ دو ملزم پولیس کانسٹبلس کو برطرف کردیا گیا ہے ۔

Couple found hanging from tree in Deoria - Tension in UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں