ممبئی انجمن اسلام کے اسکولوں کی تاریخ ساز کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

ممبئی انجمن اسلام کے اسکولوں کی تاریخ ساز کامیابی

آج مہاراشٹر اسٹیٹ ایجوکشینل بورڈ نے امسال مارچ میں ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا اور امسال ایک شاندار نتیجہ سامنے آیا لیکن اردو میڈیم اور مسلم اداروں اور ٹرسٹ کے زیر اہتمام اسکولوں طلباء نے اپنی محنت اور لگن سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انجمن اسلام کے تحت اسکولوں اور خصوصی طالبات نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے ۔ حسب معمول انجمن اسلام سیف طیب جی گرلز ہائی اسکول اور انگلش میڈیم کی طالبات نے تمام ریکارڈ کو بالائے طاق رکھ دیا۔ادارہ کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے روزنامہ راشٹر یہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن اسلام کی9اسکولوں کا رزلٹ صدفیصد رہا ہے اور یہ ایک تاریخ ساز موقع ہے جب کہ دیگر اسکولوں کا نتیجہ بھی90تا99فیصد رہا ہے ۔ انجمن اسلام باندرہ میں کوئی بچی پا س کلاس نہیں بلکہ سبھی نے امتیازی اور فرسٹ کلاس و سیکنڈ کلاس پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انجمن اسلام کی بلاسس، کرلا، باندرہ ، واشی کے ساتھ ساتھ پونے کی اردو انگلش میڈیم اسکولوں کا رزلٹ بھی 100فیصدرہا ہے جب کہ پنچ گنی ہائی اسکول کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں انہوں نے اخبار ہذا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس ایس سی کا بعد ایک طالب علم کے لئے یہ ایک ایسا موڑ ہوتا ہے جہاں سے اس کے کریئیر کی اصل شروعات ہوتی ہے اور اسے یہیں سے سوچنا ہوتا ہے کہ مستقبل میں کس فیلڈ میں آگے بڑھنا ہے اور کس اسٹریم اور شعبہ کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ دراصل یہ ایک مقابلہ جاتی دور ہے اور آئندہ کے دو سال اس کے لئے محنت و لگن کے ہوتے ہیں کیونکہ اس دور میں بہتر پرفارمینس کرناہی اس کے مستقبل میں کامیابی کی دلیل ہوگی۔ آنہوں نے آج پھر اس بات کو دہرایا کہ ایسے کامیاب بچوں کو ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاون دیاجائے گا اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے ہر طرح کی مدد کرنے کا ادارہ پابند ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں