عبداللہ کٹی جنسی اہانت کیس میں خاطی نہیں - اومن چنڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-06

عبداللہ کٹی جنسی اہانت کیس میں خاطی نہیں - اومن چنڈی

چیف منسٹر اومن چنڈی نے آج کہا ہے کہ رکن اسمبلی اے پی عبداللہ کٹی کو سوالا اسکام میں ماخوذ سریتا ایس نائر کی جانب سے دائر کردہ جنسی اہانت کیس میں خاطی کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا، اگر چیکہ سریتا نے ان کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں ۔ آج صبح ارکان اسمبلی کے ساتھ گیسٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے 10منٹ تک بات چیت کے دوران چیف منسٹر نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا اور پولیس تحقیقات بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں چیزوں کو مکس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتری عہدیدار بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ رکن اسمبلی کے استعفیٰ کی بات پھیلی ہوئی افواہوں کے بارے میں سوال کرنے پر اومن چنڈی نے اس کانفی میں جواب دیا ۔ ایک اور سوال پر کہ آیا رکن اسمبلی نے مستعفیٰ ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، چیف منسٹر نے اس کا جواب بھی نہیں دیا ۔ اسی دوران اے پی عبداللہ کٹی نے آج اخباری نمائندوں سے وضاحت کی کہ ان کے استعفیٰ کے بارے میں کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے اور نہ انہوں نے بطور رکن اسمبلی مستعفی ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ انہوں ںے کہا کہ سب میڈیا کی اختراعات ہے ۔ جواہر لائبریری ہال میں پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بات بتائی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں