5/جون نئی دہلی آئی۔اے۔این۔ایس
عام آدمی پارٹی ، پنجاب سے منتخب اپنے4ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمانی قواعد اور آداب کے علاوہ ایوان میں درست سوال اور اہم مسائل اٹھانے کی تربیت دے گی۔18ماہ قدیم اس پارٹی کے ارکان پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں قدم رکھنے والے ہیں ۔ دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے پہلی مرتبہ منتخب ارکان اسمبلی کو طریقہ کار سے ناواقف ہونے پر کانگریس اور بی جے پی کے سینئر ارکان اسمبلی طنز کا نشانہ بننا پڑا تھا ۔ اس مرتبہ جو4ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں ان میں سے 3پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں داخل ہوں گے ۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ انہیں لوک سبھا کے قواعد کو سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے، چوتھے رکن پارلیمنٹ اس سے پہلے کچھ عرصہ کے لئے پارلیمنٹ میں رہ چکے ہیں تاہم اس مرتبہ انہیں بھی ٹریننگ دی جائے گی کیونکہ1996کے بعد سے کافی تبدیلیاں ہوچکی ہیں ۔وہ1996میں اکالی دل کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ ایک رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ ہمیں یقیناًلوک سبھا کی کارروائی میں حصہ لینے کی ٹریننگ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک یادو دن میں اسے قطعیت دی جائے گی ۔ پٹیالہ کے رکن پارلیمنٹ دھرم ویر گاندھی ، سنگرور کے بھاگوت ، مان فرید کوٹ کے سادھو سنگھ پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے ہیں جب کہ ہر جیندر سنگھ خالصہ پہلے بھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔AAP, in Lok Sabha debut, to train its MPs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں